aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "فائدے"
غلط باتوں کو خاموشی سے سننا حامی بھر لینابہت ہیں فائدے اس میں مگر اچھا نہیں لگتا
تدبیر میرے عشق کی کیا فائدہ طبیباب جان ہی کے ساتھ یہ آزار جائے گا
کہہ کے یہ پھیر لیا منہ مرے افسانے سےفائدہ روز کہیں بات کے دہرانے سے
کسی کو کوستے کیوں ہو دعا اپنے لیے مانگوتمہارا فائدہ کیا ہے جو دشمن کا ضرر ہوگا
نام پانی پہ لکھنے سے کیا فائدہلکھتے لکھتے ترے ہاتھ تھک جائیں گے
فائدہ کیا سوچ آخر تو بھی دانا ہے اسدؔدوستی ناداں کی ہے جی کا زیاں ہو جائے گا
ہمارے شعر ہیں اب صرف دل لگی کے اسدؔکھلا کہ فائدہ عرض ہنر میں خاک نہیں
سوال آ گئے آنکھوں سے چھن کے ہونٹوں پرہمیں جواب نہ دینے کا فائدہ تو ملا
تو نگاہوں میں تصور میں جگر میں دل میںفائدہ کیا جو کیا آنکھ سے پردا تو نے
فائدہ کیا ہے نصیحت سے پھرے ہو ناصحہم سمجھنے کے نہیں لاکھ تو سمجھائے ہمیں
منزل پہ جا کے خاک اڑانے سے فائدہجن کی تلاش تھی مجھے رستے میں مل گئے
اب اے خدا عنایت بے جا سے فائدہمانوس ہو چکے ہیں غم جاوداں سے ہم
اس کی الفت میں جیتے جی مرنافائدہ یہ بھی زندگی سے ہے
مت پوچھ یہ کہ رات کٹی کیونکے تجھ بغیراس گفتگو سے فائدہ پیارے گزر گئی
دل چرا کر لے گیا تھا کوئی شخصپوچھنے سے فائدہ، تھا کوئی شخص
قرب کا اس کے اٹھا کر فائدہہجر کا ساماں اکٹھا کر لیا
یہ کاروبار محبت ہے تم نہ سمجھوگےہوا ہے مجھ کو بہت فائدہ خسارے میں
درد تو جو کرے ہے جی کا زیاںفائدہ اس زیان میں کچھ ہے
جگر کے داغ دکھانے سے فائدہ کیا ہےابھی زمانے کے حالات سازگار نہیں
اجالوں کو ڈھونڈو سحر کو پکارواندھیروں میں رونے سے کیا فائدہ ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books