aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "فراق_یار"
فراق یار کے دکھڑے سنائیں گے کب تککہ سامعین بھی موضوع جدید چاہتے ہیں
بظاہر ایک ہی شب ہے فراق یار مگرکوئی گزارنے بیٹھے تو عمر ساری لگے
فکر جہان درد محبت فراق یارکیا کہئے کتنے غم ہیں مری زندگی کے ساتھ
چھپ سکا دم بھر نہ راز دل فراق یار میںوہ نہاں جس دم ہوا سب آشکارا ہو گیا
فراق یار نے بے چین مجھ کو رات بھر رکھاکبھی تکیہ ادھر رکھا کبھی تکیہ ادھر رکھا
اداسی کی تجارت کر رہے ہیںفراق یار ہے پیشہ ہمارا
ہجر نے اس کے ہمیں بخشی غزلہم فراق یار کا غم کیوں کریں
اب کی ہولی میں رہا بے کار رنگاور ہی لایا فراق یار رنگ
کس کے بدن کی نرمیاں ہاتھوں کو گدگدا گئیںدشت فراق یار کو پہلوئے یار کر دیا
حقیقی اور مجازی شاعری میں فرق یہ پایاکہ وہ جامے سے باہر ہے یہ پاجامے سے باہر ہے
مری اپنی اور اس کی آرزو میں فرق یہ تھامجھے بس وہ اسے سارا زمانہ چاہئے تھا
شب فراق یہی مشغلہ ہے عاشق کاکبھی چراغ جلانا کبھی بجھا دینا
فرق یہ ہے نطق کے سانچے میں ڈھل سکتا نہیںورنہ جو آنسو ہے در شاہوار نغمہ ہے
اب بھی وہی دن رات ہیں لیکن فرق یہ ہےپہلے بولا کرتے تھے اب سنتے ہیں
چپ چاپ سنتی رہتی ہے پہروں شب فراقتصویر یار کو ہے مری گفتگو پسند
شب فراق کچھ ایسا خیال یار رہاکہ رات بھر دل غم دیدہ بے قرار رہا
کیا جانئے کہ وصل ترا کس کو ہو نصیبہم تو ترے فراق میں اے یار مر گئے
چلا ہے چھوڑ کے تنہا کدھر تصور یارشب فراق میں تھا تجھ سے مشغلہ دل کا
ایک مدت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیںاور ہم بھول گئے ہوں تجھے ایسا بھی نہیں
اب تو ان کی یاد بھی آتی نہیںکتنی تنہا ہو گئیں تنہائیاں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books