aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "فضائیں"
یہ تنہا رات یہ گہری فضائیںاسے ڈھونڈیں کہ اس کو بھول جائیں
لمحے اداس اداس فضائیں گھٹی گھٹیدنیا اگر یہی ہے تو دنیا سے بچ کے چل
تھکی تھکی سی فضائیں بجھے بجھے تارےبڑی اداس گھڑی ہے ذرا ٹھہر جاؤ
فضائیں رقص میں ہیں اور برس رہی ہے شرابکسی نے جام سوئے آسماں اچھالا ہے
یہ شہر میرے لئے اجنبی نہ تھا لیکنتمہارے ساتھ بدلتی گئیں فضائیں بھی
فضائیں چپ ہیں کچھ ایسی کہ درد بولتا ہےبدن کے شور میں کس کو پکاریں کیا مانگیں
آکاش کی حسین فضاؤں میں کھو گیامیں اس قدر اڑا کہ خلاؤں میں کھو گیا
لوگ نفرت کی فضاؤں میں بھی جی لیتے ہیںہم محبت کی ہوا سے بھی ڈرا کرتے ہیں
مری دیوانگی پر ہوش والے بحث فرمائیںمگر پہلے انہیں دیوانہ بننے کی ضرورت ہے
ہر سوچ میں سنگین فضاؤں کا فسانہہر فکر میں شامل ہوا تحریر کا ماتم
اپنی بلندیوں سے گروں بھی تو کس طرحپھیلی ہوئی فضاؤں میں بکھرا ہوا ہوں میں
اے مرے گھر کی فضاؤں سے گریزاں مہتاباپنے گھر کے در و دیوار کو کیسے چھوڑوں
شہرت کی فضاؤں میں اتنا نہ اڑو ساغرؔپرواز نہ کھو جائے ان اونچی اڑانوں میں
یہ زلف بردوش کون آیا یہ کس کی آہٹ سے گل کھلے ہیںمہک رہی ہے فضائے ہستی تمام عالم بہار سا ہے
پرندے دور فضاؤں میں کھو گئے علویؔاجاڑ اجاڑ درختوں پہ آشیانے تھے
بکھر کے پھول فضاؤں میں باس چھوڑ گیاتمام رنگ یہیں آس پاس چھوڑ گیا
فضائے دل پہ کہیں چھا نہ جائے یاس کا رنگکہاں ہو تم کہ بدلنے لگا ہے گھاس کا رنگ
مجھے وہ چھوڑ کر جب سے گیا ہے انتہا ہےرگ و پے میں فضائے کربلا ہے انتہا ہے
پرندے فضاؤں میں پھر کھو گئےدھواں ہی دھواں آشیانوں میں تھا
سر رکھ کے سو گیا ہوں غموں کی صلیب پرشاید کہ خواب لے اڑیں ہنستی فضاؤں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books