aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "قبا"
زندگی کیا کسی مفلس کی قبا ہے جس میںہر گھڑی درد کے پیوند لگے جاتے ہیں
گہری خموش جھیل کے پانی کو یوں نہ چھیڑچھینٹے اڑے تو تیری قبا پر بھی آئیں گے
میں آگ دیکھتا تھا آگ سے جدا کر کےبلا کا رنگ تھا رنگینیٔ قبا سے ادھر
اتنی نہ بڑھا پاکیٔ داماں کی حکایتدامن کو ذرا دیکھ ذرا بند قبا دیکھ
خوشبوئے حنا کہنا نرمیٔ صبا کہناجو زخم ملے تم کو پھولوں کی قبا کہنا
دل میں بھری ہے خاک میں ملنے کی آرزوخاکستری ہوا ہے ہماری قبا کا رنگ
ہمارے تن پہ کوئی قیمتی قبا نہ سہیغزل کو اپنی مگر خوش لباس رکھتے ہیں
ہر دم دعائے آب و ہوا مانگتے رہےننگے درخت سبز قبا مانگتے رہے
جی چاہتا ہے ہاتھ لگا کر بھی دیکھ لیںاس کا بدن قبا ہے کہ اس کی قبا بدن
رات کو جب یاد آئے تیری خوشبوئے قباتیرے قصے چھیڑتے ہیں رات کی رانی سے ہم
صرف مانع تھی حیا بند قبا کھلنے تلکپھر تو وہ جان حیا ایسا کھلا ایسا کھلا
اس گل بدن کی بوئے بدن کچھ نہ پوچھئےبند قبا جو کھول دئے گھر مہک گیا
آنکھ جھک جاتی ہے جب بند قبا کھلتے ہیںتجھ میں اٹھتے ہوئے خورشید کی عریانی ہے
سفر نہ ہو تو یہ لطف سفر ہے بے معنیبدن نہ ہو تو بھلا کیا قبا میں رکھا ہے
کب تک چنری پر ہی ظلم ہوں رنگوں کےرنگریزہ تیری بھی قبا پر برسے رنگ
یارب کبھی وہ دن ہو کہ خلوت میں وہ صنمکھلوائے اپنے بند قبا میرے ہاتھ سے
دیوانگی میں پھینک رہے تھے جو ہم لباساتری قبا بخار بدن سے اتر گیا
مجھے تو رنج قبا ہائے تار تار کا ہےخزاں سے بڑھ کے گلوں پر ستم بہار کا ہے
نشۂ رنگ سے ہے واشد گلمست کب بند قبا باندھتے ہیں
بند قبا میں باندھ لیا لے کے دل مراسینہ پہ اس کے پھول کھلا ہے گلاب کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books