aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "قدیم"
مرے وجود کے اندر ہے اک قدیم مکانجہاں سے میں یہ اداسی ادھار لیتی ہوں
بہت قدیم نہیں کل کا واقعہ ہے یہمیں اس زمین پہ اترا تھا تیری ذات کے ساتھ
آئی ہوا نہ راس جو سایوں کے شہر کیہم ذات کی قدیم گپھاؤں میں کھو گئے
دل و نظر کو ابھی تک وہ دے رہے ہیں فریبتصورات کہن کے قدیم بت خانے
یعنی کہ تو قدیم جزیرہ ہے عشق کااور اس میں ہوں حنوط شدہ شاہزادی میں
رکھے ہے شیشہ مرا سنگ ساتھ ربط قدیمکہ آٹھ پہر مرے دل کو ہے شکست سے کام
مرا وجود حوالہ ترا ہوا آخرتو کھا گیا نا مجھے تو مرے سوال قدیم
محتاج زیب عاریتی کب ہے ذات بحتاللہ کا قدیم سے ہے نام بے نقط
نئے مزاج کے لوگوں کو کس لیے آخرقدیم طور طریقوں کے بس میں رہنا پڑا
بھلا ہم ملے بھی تو کیا ملے وہی دوریاں وہی فاصلےنہ کبھی ہمارے قدم بڑھے نہ کبھی تمہاری جھجک گئی
دشمنی کا سفر اک قدم دو قدمتم بھی تھک جاؤ گے ہم بھی تھک جائیں گے
جہاں پہنچ کے قدم ڈگمگائے ہیں سب کےاسی مقام سے اب اپنا راستا ہوگا
قدم ملا کے زمانے کے ساتھ چل نہ سکےبہت سنبھل کے چلے ہم مگر سنبھل نہ سکے
قدم مے خانہ میں رکھنا بھی کار پختہ کاراں ہےجو پیمانہ اٹھاتے ہیں وہ تھرایا نہیں کرتے
سفر پیچھے کی جانب ہے قدم آگے ہے میرامیں بوڑھا ہوتا جاتا ہوں جواں ہونے کی خاطر
صرف اک قدم اٹھا تھا غلط راہ شوق میںمنزل تمام عمر مجھے ڈھونڈھتی رہی
مجھے بھی لمحۂ ہجرت نے کر دیا تقسیمنگاہ گھر کی طرف ہے قدم سفر کی طرف
گزرے ہیں میکدے سے جو توبہ کے بعد ہمکچھ دور عادتاً بھی قدم ڈگمگائے ہیں
ہر قدم پہ ناکامی ہر قدم پہ محرومیغالباً کوئی دشمن دوستوں میں شامل ہے
رکے رکے سے قدم رک کے بار بار چلےقرار دے کے ترے در سے بے قرار چلے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books