aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "قربتیں"
قربتیں لاکھ خوبصورت ہوںدوریوں میں بھی دل کشی ہے ابھی
قربتیں ہوتے ہوئے بھی فاصلوں میں قید ہیںکتنی آزادی سے ہم اپنی حدوں میں قید ہیں
جدا تھے ہم تو میسر تھیں قربتیں کتنیبہم ہوئے تو پڑی ہیں جدائیاں کیا کیا
قربتیں بھی دوریوں کا بن گئیں اکثر سبباس لیے بہتر ہے ان کی بے رخی باقی رہے
فاصلے ایسے کہ اک عمر میں طے ہو نہ سکیںقربتیں ایسی کہ خود مجھ میں جنم ہے اس کا
ان دوریوں نے اور بڑھا دی ہیں قربتیںسب فاصلے وبا کی طوالت سے مٹ گئے
تعلقات میں گہرائیاں تو اچھی ہیںکسی سے اتنی مگر قربتیں بھی ٹھیک نہیں
قربتیں حد سے گزر جائیں تو غم ملتے ہیںہم اسی واسطے ہر شخص سے کم ملتے ہیں
مزاج الگ سہی ہم دونوں کیوں الگ ہوں کہ ہیںسراب و آب میں پوشیدہ قربتیں کیا کیا
یوں تو محبتوں میں بڑی قربتیں رہیںلیکن جو دل سے پوچھو تو خلوت کمائی ہے
قربتیں ریت کی دیوار ہیں گر سکتی ہیںمجھ کو خود اپنے ہی سائے میں ٹھہر جانا تھا
ایسی ہیں قربتیں کہ مجھی میں بسا ہے وہایسے ہیں فاصلے کہ نہیں رابطہ نصیب
دوریاں قربتوں کا باعث ہیںقربتیں دوریاں بڑھاتی ہیں
بہت عجیب ہے یہ قربتوں کی دوری بھیوہ میرے ساتھ رہا اور مجھے کبھی نہ ملا
عشق میں بھی سیاستیں نکلیںقربتوں میں بھی فاصلہ نکلا
دھڑکتی قربتوں کے خواب سے جاگے تو جاناذرا سے وصل نے کتنا اکیلا کر دیا ہے
اسے خبر ہے کہ انجام وصل کیا ہوگاوہ قربتوں کی تپش فاصلے میں رکھتی ہے
کیسی بپتا پال رکھی ہے قربت کی اور دوری کیخوشبو مار رہی ہے مجھ کو اپنی ہی کستوری کی
تیری قربت میں یہ پردیس سے آیا ہوا شخصچھوڑ کر تجھ کو کہیں اور بھی جا سکتا ہے
دوری ہوئی تو اس کے قریں اور ہم ہوئےیہ کیسے فاصلے تھے جو بڑھنے سے کم ہوئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books