aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "قصور"
تیری آنکھوں کا کچھ قصور نہیںہاں مجھی کو خراب ہونا تھا
اسی کا شہر وہی مدعی وہی منصفہمیں یقیں تھا ہمارا قصور نکلے گا
سزا کے جھیلنے والے یہ سوچنا ہے گناہکوئی قصور بھی تجھ سے کبھی ہوا کہ نہیں
وہ تھے نہ مجھ سے دور نہ میں ان سے دور تھاآتا نہ تھا نظر تو نظر کا قصور تھا
شکوۂ غم ترے حضور کیاہم نے بے شک بڑا قصور کیا
آنکھوں کا تھا قصور نہ دل کا قصور تھاآیا جو میرے سامنے میرا غرور تھا
لپٹا جو بوسہ لے کے تو بولے کہ دیکھیےیہ دوسری خطا ہے وہ پہلا قصور تھا
ابھی میان میں تلوار مت رکھو اپنیابھی تو شہر میں اک بے قصور باقی ہے
موقوف جرم ہی پہ کرم کا ظہور تھابندے اگر قصور نہ کرتے قصور تھا
ترک تعلقات خود اپنا قصور تھااب کیا گلہ کہ ان کو ہماری خبر نہیں
دیتے نہ دل جو تم کو تو کیوں بنتی جان پرکچھ آپ کی خطا نہ تھی اپنا قصور تھا
مجھے کی گئی ہے یہ پیشکش کہ سزا میں ہوں گی رعایتیںجو قصور میں نے کیا نہیں وہ قبول کر لوں دباؤ میں
دی اس نے مجھ کو جرم محبت کی وہ سزاکچھ بے قصور لوگ سزا مانگنے لگے
کہا یہ میں نے بھلا کب کہ مت سزا دیجےمگر قصور تو مجھ کو مرا بتا دیجے
دئیے بجھے تو ہوا کو کیا گیا بد نامقصور ہم نے کیا احتساب اس کا تھا
یہ سانحے دل غمگیں ہوا ہی کرتے ہیںنہ عشق ہی کی خطا ہے نہ حسن ہی کا قصور
خیال اور کچھ اے رشک حور ہوتا ہےخطا معاف ہو مجھ سے قصور ہوتا ہے
کچھ نہیں اختیار میں پھر بھیہر خطا میری ہر قصور مرا
سمجھ سکا نہ اسے میں قصور میرا ہےکہ میرے سامنے تو وہ کھلی کتاب رہا
نیت اگر خراب ہوئی ہے حضور کیگھڑ لو کوئی کہانی ہمارے قصور کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books