aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "قیدی"
تم تو کہتے تھے کہ سب قیدی رہائی پا گئےپھر پس دیوار زنداں رات بھر روتا ہے کون
آزادیوں کے شوق و ہوس نے ہمیں عدیلؔاک اجنبی زمین کا قیدی بنا دیا
میں سنتری ہوں عورتوں کی جیل کا حضوردو چار قیدی اس لیے کم گن رہا ہوں میں
ہمارے دل سے کیا ارمان سب اک ساتھ نکلیں گےکہ قیدی مختلف میعاد کے ہوتے ہیں زنداں میں
اسے کہاں ہمیں قیدی بنا کے رکھنا تھاہمیں کو شوق نہیں تھا کبھی رہائی کا
چند قدموں سے زیادہ نہیں چلنے پاتےجس کو دیکھو وہی قیدی کسی زنجیر کا ہے
قیدی رہا ہوئے تھے پہن کر نئے لباسہم تو قفس سے اوڑھ کے زنجیر چل پڑے
قیدی بنا کے رکھا ہے اس نے تمام عمرمجھ کو حصار جاں سے نکلنے نہیں دیا
مژدہ اے یاس کہ یاں کنج قفس کے قیدییک بہ یک موسم پرواز میں مر جاتے ہیں
شاید کہ رہائی ہو گل ہی کی ضمانت پرہم موج تبسم کی زنجیر کے قیدی ہیں
گاہ ہو جاتا ہوں میں اپنی انا کا قیدیمیں نہ آؤں تو پھر آ کر مجھے چھڑوائے گا
ایک قیدی صبح کو پھانسی لگا کر مر گیارات بھر غزلیں سنائیں اس کو تھانے دار نے
قربتیں ہوتے ہوئے بھی فاصلوں میں قید ہیںکتنی آزادی سے ہم اپنی حدوں میں قید ہیں
قید حیات و بند غم اصل میں دونوں ایک ہیںموت سے پہلے آدمی غم سے نجات پاے کیوں
مجھے تو قید محبت عزیز تھی لیکنکسی نے مجھ کو گرفتار کر کے چھوڑ دیا
وفا کی خیر مناتا ہوں بے وفائی میں بھیمیں اس کی قید میں ہوں قید سے رہائی میں بھی
گھر میں خود کو قید تو میں نے آج کیا ہےتب بھی تنہا تھا جب محفل محفل تھا میں
بلبل کو باغباں سے نہ صیاد سے گلہقسمت میں قید لکھی تھی فصل بہار میں
ہمیں پینے سے مطلب ہے جگہ کی قید کیا بیخودؔاسی کا نام جنت رکھ دیا بوتل جہاں رکھ دی
بوسے بیوی کے ہنسی بچوں کی آنکھیں ماں کیقید خانے میں گرفتار سمجھئے ہم کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books