aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "لا"
میں سچ کہوں گی مگر پھر بھی ہار جاؤں گیوہ جھوٹ بولے گا اور لا جواب کر دے گا
کہتے ہیں عمر رفتہ کبھی لوٹتی نہیںجا مے کدے سے میری جوانی اٹھا کے لا
یوں بھی ہزاروں لاکھوں میں تم انتخاب ہوپورا کرو سوال تو پھر لا جواب ہو
گلا تو گھونٹ دیا اہل مدرسہ نے تراکہاں سے آئے صدا لا الٰہ الا اللہ
چراغ راہ گزر لاکھ تابناک سہیجلا کے اپنا دیا روشنی مکان میں لا
صورت تو ابتدا سے تری لا جواب تھیناز و ادا نے اور طرح دار کر دیا
ہزار چہرے ہیں موجود آدمی غائبیہ کس خرابے میں دنیا نے لا کے چھوڑ دیا
اس نے منزل پہ لا کے چھوڑ دیاعمر بھر جس کا راستا دیکھا
بوسے اپنے عارض گلفام کےلا مجھے دے دے ترے کس کام کے
عقل میں جو گھر گیا لا انتہا کیوں کر ہواجو سما میں آ گیا پھر وہ خدا کیوں کر ہوا
ایسا نہ ہو یہ درد بنے درد لا دواایسا نہ ہو کہ تم بھی مداوا نہ کر سکو
کچھ نہیں چاہئے تجھ سے اے مری عمر رواںمرا بچپن مرے جگنو مری گڑیا لا دے
دونوں لازم ہیں لا زوال بھی ہیںاک ترا حسن اک مرا یہ عشق
دل کی بات لبوں پر لا کر اب تک ہم دکھ سہتے ہیںہم نے سنا تھا اس بستی میں دل والے بھی رہتے ہیں
خوں شہیدان وطن کا رنگ لا کر ہی رہاآج یہ جنت نشاں ہندوستاں آزاد ہے
سرمے کا تل بنا کے رخ لا جواب میںنقطہ بڑھا رہے ہو خدا کی کتاب میں
یہاں کوئی نہ جی سکا نہ جی سکے گا ہوش میںمٹا دے نام ہوش کا شراب لا شراب لا
جو تو کہے تو شکایت کا ذکر کم کر دیںمگر یقیں ترے وعدوں پہ لا نہیں سکتے
رکھ دیتا ہے لا لا کے مقابل نئے سورجوہ میرے چراغوں سے کہاں بول رہا ہے
دیکھ کبھی آ کر یہ لا محدود فضاتو بھی میری تنہائی میں شامل ہو
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books