aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "لکھنے"
پیار کا پہلا خط لکھنے میں وقت تو لگتا ہےنئے پرندوں کو اڑنے میں وقت تو لگتا ہے
تمہارا نام لکھنے کی اجازت چھن گئی جب سےکوئی بھی لفظ لکھتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
لکھنے کو لکھ رہے ہیں غضب کی کہانیاںلکھی نہ جا سکی مگر اپنی ہی داستاں
لفظوں کا خزانہ بھی کبھی کام نہ آئےبیٹھے رہیں لکھنے کو ترا نام نہ آئے
نام پانی پہ لکھنے سے کیا فائدہلکھتے لکھتے ترے ہاتھ تھک جائیں گے
قلم میں زور جتنا ہے جدائی کی بدولت ہےملن کے بعد لکھنے والے لکھنا چھوڑ دیتے ہیں
دم خواب راحت بلایا انہوں نے تو درد نہاں کی کہانی کہوں گامرا حال لکھنے کے قابل نہیں ہے اگر مل گئے تو زبانی کہوں گا
وہ ساتھ نہ دیتا تو وہ داد نہ دیتا تویہ لکھنے لکھانے کا جو بھی ہے خلل جاتا
خط شوق کو پڑھ کے قاصد سے بولےیہ ہے کون دیوانہ خط لکھنے والا
بہت دن بعد زہراؔ تو نے کچھ غزلیں تو لکھیںنہ لکھنے کا کسی سے کیا کوئی وعدہ کیا تھا
خود سے لکھنے کا اختیار بھی دےورنہ قسمت کی تختیاں لے جا
کیا شوق کا عالم تھا کہ ہاتھوں سے اڑا خطدل تھام کے اس شوخ کو لکھنے جو لگا خط
کچھ نہ مطلب تھا نہ مضموں شوق کے دو حرف تھےمیں جو لکھنے کے لئے بیٹھا تو دفتر ہو گیا
میں نے جانا تھا قلم بند کرے گا دو حرفشوق کے لکھنے کا سجادؔ نے کھولا دفتر
دل کی ہی کسی بات کو تحریر نہ کر پائےلکھنے پہ جب آئے تھے تو کیا کیا نہیں لکھا
حرف سارے بول اٹھیں جب بھی میں لکھنے لگوںاب کوئی جذبہ مرا محو دعا لگتا نہیں
غزلوں کے شعر لکھنے سے پہلے ہزار بارہم دیکھتے ہیں آپ کی تصویر کی طرف
تمہارے ہجر نے ہی تو ہمیں شاعر بنایا ہےتمہارے ہجر پہ ہم کو کئی دیوان لکھنے ہیں
کہانی لکھتے ہوئے داستاں سناتے ہوئےوہ سو گیا ہے مجھے خواب سے جگاتے ہوئے
کاغذ میں دب کے مر گئے کیڑے کتاب کےدیوانہ بے پڑھے لکھے مشہور ہو گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books