aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "لگانے"
اب یہ بھی نہیں ٹھیک کہ ہر درد مٹا دیںکچھ درد کلیجے سے لگانے کے لیے ہیں
ہر ملاقات پہ سینے سے لگانے والےکتنے پیارے ہیں مجھے چھوڑ کے جانے والے
کیوں وصل کی شب ہاتھ لگانے نہیں دیتےمعشوق ہو یا کوئی امانت ہو کسی کی
مہندی لگانے کا جو خیال آیا آپ کوسوکھے ہوئے درخت حنا کے ہرے ہوئے
ویسے توعابد سبھی نے مجھے بدنام کیا ہےتو بھی کوئی الزام لگانے کے لیے آ
محفل میں چار چاند لگانے کے باوجودجب تک نہ آپ آئے اجالا نہ ہو سکا
ہم ترا ہجر منانے کے لیے نکلے ہیںشہر میں آگ لگانے کے لیے نکلے ہیں
اک گھر بھی سلامت نہیں اب شہر وفا میںتو آگ لگانے کو کدھر جائے ہے پیارے
ہاتھ جس کو لگا نہیں سکتااس کو آواز تو لگانے دو
یہ دل لگانے میں میں نے مزا اٹھایا ہےملا نہ دوست تو دشمن سے اتحاد کیا
ہمدمو دل کے لگانے میں کہو لگتا ہے کیاپر چھڑانا اس کا مشکل ہے لگانا سہل ہے
کچھ روز سے ہم شہر میں رسوا نہ ہوئے ہیںآ پھر کوئی الزام لگانے کے لئے آ
رنگ آنکھوں کے لیے بو ہے دماغوں کے لیےپھول کو ہاتھ لگانے کی ضرورت کیا ہے
رنج و غم درد و الم ذلت و رسوائی ہےہم نے یہ دل کے لگانے کی سزا پائی ہے
آگ اس دل لگی کو لگ جائےدل لگی آگ پھر لگانے لگی
ترا ہے کام کماں میں اسے لگانے تکیہ تیر خود ہی چلا جائے گا نشانے تک
اس لئے کہتے تھے دیکھا منہ لگانے کا مزہآئینہ اب آپ کا مد مقابل ہو گیا
مہذب آدمی پتلون کے بٹن تو لگاکہ ارتقا ہے عبارت بٹن لگانے سے
آگ دریا کو اشاروں سے لگانے والااب کے روٹھا ہے بہت مجھ کو منانے والا
یہ کون آگ لگانے پہ ہے یہاں ماموریہ کون شہر کو مقتل بنانے والا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books