aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مخالف"
تندیٔ باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقابیہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے
مجھ کو کافی ہے بس اک تیرا موافق ہوناساری دنیا بھی مخالف ہو تو کیا ہوتا ہے
کبھی ہم کو یقیں تھا زعم تھا دنیا ہماری جو مخالف ہو تو ہو جائے مگر تم مہرباں ہوہمیں یے بات ویسے یاد تو اب کیا ہے لیکن ہاں اسے یکسر بھلانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے
یہ ہے کہ جھکاتا ہے مخالف کی بھی گردنسن لو کہ کوئی شے نہیں احسان سے بہتر
ہوا تو ہے ہی مخالف مجھے ڈراتا ہے کیاہوا سے پوچھ کے کوئی دیئے جلاتا ہے کیا
پردے کا مخالف جو سنا بول اٹھیں بیگماللہ کی مار اس پہ علی گڑھ کے حوالے
ہم دل سے رہے تیز ہواؤں کے مخالفجب تھم گیا طوفاں تو قدم گھر سے نکالا
سلے ہوں لب زبانیں بند تو باتیں نہیں ہوتیںمخالف راستے ہوں تو ملاقاتیں نہیں ہوتیں
پردے کا مخالف جو سنا بول اٹھیں بیگماللہ کہ مار اس پر علی گڑھ کے حوالے
کیا ہے قطع رشتہ سبحہ و زنار کا ہم نےکہ شیخ اپنا مخالف ہے تو دشمن برہمن اپنا
میں اپنے آپ کا سب سے بڑا مخالف ہوںمری ہی طرح کا اک شخص اور ہے مجھ میں
میں آپ اپنی مخالف تھی اپنی دشمن تھیمجھے ہی مجھ سے یہ اچھا کیا جدا کر کے
مخالفت سے مری شخصیت سنورتی ہےمیں دشمنوں کا بڑا احترام کرتا ہوں
میں دے رہا ہوں تجھے خود سے اختلاف کا حقیہ اختلاف کا حق ہے مخالفت کا نہیں
مختلف اپنی کہانی ہے زمانے بھر سےمنفرد ہم غم حالات لیے پھرتے ہیں
صدائیں ایک سی یکسانیت میں ڈوب جاتی ہیںذرا سا مختلف جس نے پکارا یاد رہتا ہے
اچھا تری نظر میں بہت مختلف ہوں میںیعنی تری نظر میں کوئی دوسرا بھی ہے
تمہارے ساتھ مرے مختلف مراسم ہیںمری وفا پہ کبھی انحصار مت کرنا
مرا طریقہ ذرا مختلف ہے سورج سےجہاں پہ ڈوبا وہیں سے ابھرنے والا ہوں
ہزار رستے ترے ہجر کے علاج کے ہیںہم اہل عشق ذرا مختلف مزاج کے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books