aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مراقبہ"
محو ہیں حضرت خیال اپنےحال دل میں مراقبہ باندھے
مجھے دوست کہنے والے ذرا دوستی نبھا دےیہ مطالبہ ہے حق کا کوئی التجا نہیں ہے
مٹا دے اپنی ہستی کو اگر کچھ مرتبہ چاہےکہ دانہ خاک میں مل کر گل و گلزار ہوتا ہے
ہزار مرتبہ بہتر ہے بادشاہی سےاگر نصیب ترے کوچے کی گدائی ہو
مرعوب ہو گئے ہیں ولایت سے شیخ جیاب صرف منع کرتے ہیں دیسی شراب کو
عشق کا اب مرتبہ پہنچا مقابل حسن کےبن گئے بت ہم بھی آخر اس صنم کی یاد میں
وہ شخص اپنی جگہ ہے مرقع تہذیبیہ اور بات ہے کہ قاتل اسی کا نام بھی ہے
لوگ مانگے کے اجالے سے ہیں ایسے مرعوبروشنی اپنے چراغوں کی بری لگتی ہے
مرتبہ آج بھی زمانے میںپیار سے عاجزی سے ملتا ہے
تیرے اندر کی اداسی کے مشابہ ہوں میںخال و خد سے نہیں آواز سے پہچان مجھے
دیکھتے رہتے ہیں چھپ چھپ کے مرقع تیراکبھی آتی ہے ہوا بھی تو چھپا لیتے ہیں
موذن مرحبا بر وقت بولاتری آواز مکے اور مدینے
زلف کلمونہی کو پیارے اتنا بھی سر مت چڑھابے محابا منہ پہ تیرے پاؤں کرتی ہے دراز
عالم کے مرقع کو کیا سیر میں لیکناس میں بھی کوئی صورت انسان نہ نکلی
بے محابا ہو اگر حسن تو وہ بات کہاںچھپ کے جس شان سے ہوتا ہے نمایاں کوئی
تری گرفت مرا مرتبہ بڑھاتی ہےمجھے تو اپنی محبت میں مبتلا رکھنا
کوئی یہ شیخ سے پوچھے کہ بند کر آنکھیںمراقبے میں بتا صبح و شام کیا دیکھا
پھیلا فضا میں نغمۂ زنجیر مرحبازنداں میں گھٹ کے رہ نہ سکی زندگی کی بات
قلم صفت میں پس از مراتب بدن ثنا میں تری کھپایابدن زباں میں زباں سخن میں سخن ثنا میں تری کھپایا
گدائے کوچۂ جاناں ہوں مرتبہ ہے بڑاکہ میرے نام ہے جاگیر بے نوائی کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books