تلاش کے نتائج
تلاش کا نتیجہ "مرکب"
شعر کے متعلقہ نتیجہ "مرکب"
شعر
جب آ جاتی ہے دنیا گھوم پھر کر اپنے مرکز پر
تو واپس لوٹ کر گزرے زمانے کیوں نہیں آتے
عبرت مچھلی شہری
شعر
اپنے مرکز کی طرف مائل پرواز تھا حسن
بھولتا ہی نہیں عالم تری انگڑائی کا
مرزا محمد ہادی عزیز لکھنوی
شعر
ہر چیز نہیں ہے مرکز پر اک ذرہ ادھر اک ذرہ ادھر
نفرت سے نہ دیکھو دشمن کو شاید وہ محبت کر بیٹھے
شکیل بدایونی
شعر
دل کہ ہے سرمایہ دار عزت و ناموس حسن
ہے یہی مرکز یہی ہے دائرہ میرے لئے