aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مستقبل"
عشق کی ہر داستاں میں ایک ہی نکتہ ملاعشق کا ماضی ہوا کرتا ہے مستقبل نہیں
جہاں سے ہوں یہاں آیا وہاں جاؤں گا آخر کومرا یہ حال ہے یارو نہ مستقبل نہ ماضی ہوں
آپ کا کوئی سفر بے سمت بے منزل نہ ہوزندگی ایسی نہ جینا جس کا مستقبل نہ ہو
حسرت دل نامکمل ہے کتاب زندگیجوڑ دے ماضی کے سب اوراق مستقبل کے ساتھ
اگر ٹوٹوں تو میری کرچیاں ماضی کو دے دیناکہ مستقبل میں پھر میری نئی تجسیم ہونی ہے
امید وفا کے پیش نظر میں ان کی جفائیں بھول گیاہے مستقبل پر آنکھ مری ماضی کو بھلاتا جاتا ہوں
ہم اس دھرتی کے باشندے تھے تابشؔکہ جس کا کوئی مستقبل نہیں تھا
کیا منجم سے کریں ہم اپنے مستقبل کی باتحال کے بارے میں ہم کو کون سا معلوم ہے
مستقبل کے خوف سے سہما رہتا ہوںمیں نے بوڑھے پیڑ کی آنکھیں دیکھی ہیں
مستقبل اب کے تیرے تعاقب کی رو میں دیکھماضی تو کیا میں حال سے آگے نکل گیا
مستقل بولتا ہی رہتا ہوںکتنا خاموش ہوں میں اندر سے
مسرت زندگی کا دوسرا ناممسرت کی تمنا مستقل غم
حسن صورت چند روز حسن سیرت مستقلاس سے خوش ہوتے ہیں لوگ اس سے خوش ہوتے ہیں دل
ابھی تو اور بھی چہرے تمہیں پکاریں گےابھی وہ اور بھی چہروں میں منتقل ہوگا
ہے منیرؔ حیرت مستقلمیں کھڑا ہوں ایسے مقام پر
میرا رنج مستقل بھی جیسے کم سا ہو گیامیں کسی کو یاد کر کے تازہ دم سا ہو گیا
مستقل اک بے یقینی اک مسلسل انتظارپھر اچانک ایک چہرہ جا بجا روشن ہوا
مستقل اب بجھا بجھا سا ہےآخر اس دل کو یہ ہوا کیا ہے
ایک موسم کی کسک ہے دل میں دفنمیٹھا میٹھا درد سا ہے مستقل
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books