aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "معاف"
شب جو ہم سے ہوا معاف کرونہیں پی تھی بہک گئے ہوں گے
بے خودی میں لے لیا بوسہ خطا کیجے معافیہ دل بیتاب کی ساری خطا تھی میں نہ تھا
میں زخم کھا کے گرا تھا کہ تھام اس نے لیامعاف کر کے مجھے انتقام اس نے لیا
معاف کر نہ سکی میری زندگی مجھ کووہ ایک لمحہ کہ میں تجھ سے تنگ آیا تھا
یہ فیض عشق تھا کہ ہوئی ہر خطا معافوہ خوش نہ ہو سکے تو خفا بھی نہ ہو سکے
ناصح خطا معاف سنیں کیا بہار میںہم اختیار میں ہیں نہ دل اختیار میں
دے گیا خوب سزا مجھ کو کوئی کر کے معافسر جھکا ایسے کہ تا عمر اٹھایا نہ گیا
رکھیو غالبؔ مجھے اس تلخ نوائی میں معافآج کچھ درد مرے دل میں سوا ہوتا ہے
خدا معاف کرے سارے منصفوں کے گناہہم ہی نے شرط لگائی تھی ہار جانے کی
پرانے وقتوں کے کچھ لوگ اب بھی کہتے ہیںبڑا وہی ہے جو دشمن کو بھی معاف کرے
نہیں کہ جرم محبت کا اعتراف نہیںمگر ہوں خوش کہ مری یہ خطا معاف نہیں
واعظ خطا معاف کہ رندان مے کدہدل کے سوا کسی کا کہا مانتے نہیں
سیر بہار باغ سے ہم کو معاف کیجیئےاس کے خیال زلف سے دردؔ کسے فراغ ہے
خیال اور کچھ اے رشک حور ہوتا ہےخطا معاف ہو مجھ سے قصور ہوتا ہے
پوچھا ہے حال زار تو سن لو خطا معافکچھ بات میرے ہونٹوں میں ہے کچھ زبان میں
کوئی زاری سنی نہیں جاتی کوئی جرم معاف نہیں ہوتااس دھرتی پر اس چھت کے تلے کوئی تیرے خلاف نہیں ہوتا
جاتا ہوں سوئے وادیٔ غربت بہ حال زاراہل وطن معاف ہو میرا کہا سنا
جو میرے علم میں نہیں آئیوہ خطا تو معاف ہو جائے
ہم یوں بھی مطمئن ہوئے ہیں اعتراف پراس نے ہمیں معاف کیا ہے سزا کے بعد
یہ کہہ کے دل نے مرے حوصلے بڑھائے ہیںغموں کی دھوپ کے آگے خوشی کے سائے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books