aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "معدود"
کس قدر محدود کر دیتا ہے غم انسان کوختم کر دیتا ہے ہر امید ہر امکان کو
دیکھ کبھی آ کر یہ لا محدود فضاتو بھی میری تنہائی میں شامل ہو
ہر خدا جنتوں میں ہے محدودکوئی سنسار تک نہیں پہنچا
اتنا مردود ہوں کہ ڈر ہے مجھےقبر سے پھینک دے زمیں نہ کہیں
وہی معبود ہے ناظمؔ جو ہے محبوب اپناکام کچھ ہم کو نہ مسجد سے نہ بت خانے سے
تری رسوائی کا ہے ڈر ورنہدل کے جذبات تو محدود نہیں
اگر خموش رہوں میں تو تو ہی سب کچھ ہےجو کچھ کہا تو ترا حسن ہو گیا محدود
داستان حسن جب پھیلی تو لا محدود تھیاور جب سمٹی تو تیرا نام ہو کر رہ گئی
کمر یار ہے باریکی ث غائب ہر چندمگر اتنا تو کہوں گا کہ وہ معدوم نہیں
سوچ اپنی ذات تک محدود ہےذہن کی کیا یہ تباہی کچھ نہیں
کبھی اپنے وسائل سے نہ بڑھ کر خواہشیں پالووہ پودا ٹوٹ جاتا ہے جو لا محدود پھلتا ہے
صحبت وصل ہے مسدود ہیں در ہائے حجابنہیں معلوم یہ کس آہ سے شرم آتی ہے
نظر اور وسعت نظر معلوماتنی محدود کائنات نہیں
دل کے معبود جبینوں کے خدائی سے الگایسے عالم میں عبادت نہیں ہوگی ہم سے
نیلی چھت پہ لا محدود پرندے تھےآج کسی نے اشک بہا کر رقص کیا
نور کی شاخ سے ٹوٹا ہوا پتا ہوں میںوقت کی دھوپ میں معدوم ہوا جاتا ہوں
وہ کہاں درد جو دل میں ترے محدود رہادرد وہ ہے جو دل کون و مکاں تک پہنچے
رستے فرار کے سبھی مسدود تو نہ تھےاپنی شکست کا مجھے کیوں اعتراف تھا
اک ادنیٰ سا پردہ ہے اک ادنیٰ سا تفاوتمخلوق میں معبود میں بندہ میں خدا میں
یا رب کسے ہے ناقہ ہر غنچہ اس چمن کاراہ وفا کو ہم تو مسدود جانتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books