aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مناسب"
نہ ہو قمیض تو پاؤں سے پیٹ ڈھک لیں گےیہ لوگ کتنے مناسب ہیں اس سفر کے لیے
عورت ہو تم تو تم پہ مناسب ہے چپ رہویہ بول خاندان کی عزت پہ حرف ہے
میں بھول جاؤں تمہیں اب یہی مناسب ہےمگر بھلانا بھی چاہوں تو کس طرح بھولوں
داد و تحسین کی بولی نہیں تفہیم کا نقدشرط کچھ تو مرے بکنے کی مناسب ٹھہرے
ستایا آج مناسب جگہ پہ بارش نےاسی بہانے ٹھہر جائیں اس کا گھر ہے یہاں
بعد رنجش کے گلے ملتے ہوئے رکتا ہے دلاب مناسب ہے یہی کچھ میں بڑھوں کچھ تو بڑھے
بن جاؤں نہ بیگانۂ آداب محبتاتنا نہ قریب آؤ مناسب تو یہی ہے
دہلیز پر سر کھولے کھڑی ہوگی ضرورتاب ایسے میں گھر جانا مناسب نہیں ہوگا
ادب بخشا ہے ایسا ربط الفاظ مناسب نےدو زانو ہے مری طبع رسا ترکیب اردو سے
میں اس کی چشم کا بیمار ناتواں ہوں طبیبجو میرے حق میں مناسب ہو وہ دوا ٹھہرا
دل کو سمجھا لیں ابھی سے تو مناسب ہوگااک نہ اک روز تو وعدے سے مکرنا ہے اسے
تھا زہر کو ہونٹوں سے لگانا ہی مناسبورنہ یہ مری تشنہ لبی کم نہیں ہوتی
جہاں پہنچ کے تمہیں بھولنا مناسب تھارہ حیات میں ایسے بھی کچھ مقام آئے
اب مناسب نہیں ہم عصر غزل کو یاروکسی بجتی ہوئی پازیب کا گھنگھرو لکھنا
نفس مطلب ہی مرا فوت ہوا جاتا ہےجان جاناں یہ مناسب نہیں گھبرا دینا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books