aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مواد"
تنگئ ہیئت سے ٹکراتا ہوا جوش موادشاعری کا لطف آ جاتا ہے چھوٹی بحر میں
ہم کو مٹا سکے یہ زمانہ میں دم نہیںہم سے زمانہ خود ہے زمانے سے ہم نہیں
یہ عشق نہیں آساں اتنا ہی سمجھ لیجےاک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے
دل میں کسی کے راہ کئے جا رہا ہوں میںکتنا حسیں گناہ کئے جا رہا ہوں میں
ہم نے سینے سے لگایا دل نہ اپنا بن سکامسکرا کر تم نے دیکھا دل تمہارا ہو گیا
اک لفظ محبت کا ادنیٰ یہ فسانا ہےسمٹے تو دل عاشق پھیلے تو زمانہ ہے
جو طوفانوں میں پلتے جا رہے ہیںوہی دنیا بدلتے جا رہے ہیں
تیری آنکھوں کا کچھ قصور نہیںہاں مجھی کو خراب ہونا تھا
ترے جمال کی تصویر کھینچ دوں لیکنزباں میں آنکھ نہیں آنکھ میں زبان نہیں
ان کا جو فرض ہے وہ اہل سیاست جانیںمیرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے
اتنے حجابوں پر تو یہ عالم ہے حسن کاکیا حال ہو جو دیکھ لیں پردہ اٹھا کے ہم
اپنا زمانہ آپ بناتے ہیں اہل دلہم وہ نہیں کہ جن کو زمانہ بنا گیا
آ کہ تجھ بن اس طرح اے دوست گھبراتا ہوں میںجیسے ہر شے میں کسی شے کی کمی پاتا ہوں میں
عشق جب تک نہ کر چکے رسواآدمی کام کا نہیں ہوتا
آغاز محبت کا انجام بس اتنا ہےجب دل میں تمنا تھی اب دل ہی تمنا ہے
یوں زندگی گزار رہا ہوں ترے بغیرجیسے کوئی گناہ کئے جا رہا ہوں میں
یا وہ تھے خفا ہم سے یا ہم ہیں خفا ان سےکل ان کا زمانہ تھا آج اپنا زمانا ہے
کیا حسن نے سمجھا ہے کیا عشق نے جانا ہےہم خاک نشینوں کی ٹھوکر میں زمانا ہے
آدمی آدمی سے ملتا ہےدل مگر کم کسی سے ملتا ہے
حسیں تیری آنکھیں حسیں تیرے آنسویہیں ڈوب جانے کو جی چاہتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books