aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "موقوف"
دینے والے کی مشیت پہ ہے سب کچھ موقوفمانگنے والے کی حاجت نہیں دیکھی جاتی
صرف الفاظ پہ موقوف نہیں لطف سخنآنکھ خاموش اگر ہے تو زباں کچھ بھی نہیں
موقوف ہے کیوں حشر پہ انصاف ہماراقصہ جو یہاں کا ہے تو پھر طے بھی یہیں ہو
روز آنے پہ نہیں نسبت عشقی موقوفعمر بھر ایک ملاقات چلی جاتی ہے
اک محبت ہی پہ موقوف نہیں ہے تابشؔکچھ بڑے فیصلے ہو جاتے ہیں نادانی میں
آوارہ و مجنوں ہی پہ موقوف نہیں کچھملنے ہیں ابھی مجھ کو خطاب اور زیادہ
ایک ہنگامہ پہ موقوف ہے گھر کی رونقنوحۂ غم ہی سہی نغمۂ شادی نہ سہی
وصل کو موقوف کرنا پڑ گیا ہے چند روزاب مجھے ملنے نہ آنا اب کوئی شکوہ نہیں
موقوف جرم ہی پہ کرم کا ظہور تھابندے اگر قصور نہ کرتے قصور تھا
سلطنت پر نہیں ہے کچھ موقوفجس کے ہاتھ آئے جام وہ جم ہے
اک تیرے ہی کوچے پر موقوف نہیں ہے کچھہر گام ہیں تعزیریں ہم لوگ جہاں بھی ہیں
آپ ہی پر نہیں دیوانہ پن اپنا موقوفاور بھی چند پری زاد ہیں اچھے اچھے
صرف موسم کے بدلنے ہی پہ موقوف نہیںدرد بھی صورت حالات بتا دیتا ہے
ہائے وہ جس کی امیدیں ہوں خزاں پر موقوفشاخ گل سوکھ کے گر جائے تو کاشانہ بنے
موقوف فصل گل پہ نہیں رونق چمننظریں جوان ہوں تو خزاں بھی بہار ہے
عشق کچھ آپ پہ موقوف نہیں خوش رہئےایک سے ایک زمانے میں طرحدار بہت
ہو گیا موقوف یہ سوداؔ کا بالکل احتراقلالہ بے داغ سیہ پانے لگا نشو و نما
نہیں بت خانہ و کعبہ پہ موقوفہوا ہر ایک پتھر میں شرر بند
اب تو باتیں بھی ہو گئیں موقوفارنی ہے نہ لن ترانی ہے
کیا جانئے کہ باہم کیوں ہم میں اور اس میںموقوف ہو گیا ہے اب وہ تپاک ہونا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books