aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مول"
کسی نے مول نہ پوچھا دل شکستہ کاکوئی خرید کے ٹوٹا پیالہ کیا کرتا
کی ترک محبت تو لیا درد جگر مولپرہیز سے دل اور بھی بیمار پڑا ہے
جسے مول لینا ہو لے لے خوشی سےمیں اس وقت دونوں جہاں بیچتا ہوں
میں اس گلشن کا بلبل ہوں بہار آنے نہیں پاتیکہ صیاد آن کر میرا گلستاں مول لیتے ہیں
کیا مول لگ رہا ہے شہیدوں کے خون کامرتے تھے جن پہ ہم وہ سزا یاب کیا ہوئے
رخسار کے عرق کا ترے بھاؤ دیکھ کرپانی کے مول نرخ ہوا ہے گلاب کا
شکایت ان سے کرنا گو مصیبت مول لینا ہےمگر عاجزؔ غزل ہم بے سنائے دم نہیں لیں گے
سودائے زلف یار میں ہے تلخ زندگییہ زہر ہم نے مول لیا سانپ پال کے
مہنگائی میں ہر اک شے کے دام ہوئے ہیں دونےمجبوری میں بکے جوانی دو کوڑی کے مول
دل کے زخموں کی چبھن دیدۂ تر سے پوچھومیرے اشکوں کا ہے کیا مول گہر سے پوچھا
میں نے یوسف جو کہا کیوں بگڑےمول لے لے گا کوئی بک جائے گا؟
جب یہ پنے کتابوں کے گل جائیں گےمول بھی کیا کہانی کے ڈھل جائیں گے
کسی کو گھر سے نکلتے ہی مل گئی منزلکوئی ہماری طرح عمر بھر سفر میں رہا
موت کا بھی علاج ہو شایدزندگی کا کوئی علاج نہیں
آئنہ دیکھ کے کہتے ہیں سنورنے والےآج بے موت مریں گے مرے مرنے والے
آئی ہوگی کسی کو ہجر میں موتمجھ کو تو نیند بھی نہیں آتی
آواز دے کے دیکھ لو شاید وہ مل ہی جائےورنہ یہ عمر بھر کا سفر رائیگاں تو ہے
رہتا ہے عبادت میں ہمیں موت کا کھٹکاہم یاد خدا کرتے ہیں کر لے نہ خدا یاد
موت کا ایک دن معین ہےنیند کیوں رات بھر نہیں آتی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books