aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مہربان"
آئے تو یوں کہ جیسے ہمیشہ تھے مہربانبھولے تو یوں کہ گویا کبھی آشنا نہ تھے
نہ کرو اب نباہ کی باتیںتم کو اے مہربان دیکھ لیا
لوگ دشمن ہوئے اسی کے شکیبؔکام جس مہربان سے نکلا
وہ مہربان نہیں ہے تو پھر خفا ہوگاکوئی تو رابطہ اس کو بحال رکھنا ہے
برائے نام سہی کوئی مہربان تو ہےہمارے سر پہ بھی ہونے کو آسمان تو ہے
سب پہ تو مہربان ہے پیارےکچھ ہمارا بھی دھیان ہے پیارے
ازل سے تھا وہ ہمارے وجود کا حصہوہ ایک شخص کہ جو ہم پہ مہربان ہوا
ہم سے جو آگے گئے کتنے مہربان تھےدور تلک راہ میں ایک بھی پتھر نہ تھا
کرم ہے مجھ پہ کسی اور کے جلانے کووہ شخص مجھ پہ کوئی مہربان تھوڑی ہے
لیا ہے دل ہی فقط اور جان باقی ہےابھی تو کام تمہیں مہربان باقی ہے
آج کچھ مہربان ہے صیادکیا نشیمن بھی ہو گیا برباد
سڑک کے پار چلا جا رہا ہے بچتا ہواکسی کا ہاتھ کوئی مہربان تھامے ہوئے
کرتا رہا وہ مجھ پہ سدا مہربانیاںکچھ اور ڈھونڈھتی رہی میں مہربان میں
دشت غربت میں ہم سفر نہ بناہم کئی مہربان چھوڑ آئے
ستم بھی مجھ پہ وہ کرتا رہا کرم کی طرحوہ مہرباں تو نہ تھا مہربان جیسا تھا
وہ تیر چھوڑا ہوا تو اسی کمان کا تھااگرچہ ہاتھ کسی اور مہربان کا تھا
دل ابھی پوری طرح ٹوٹا نہیںدوستوں کی مہربانی چاہئے
ہمیں پڑھاؤ نہ رشتوں کی کوئی اور کتابپڑھی ہے باپ کے چہرے کی جھریاں ہم نے
نہ جانا کہ دنیا سے جاتا ہے کوئیبہت دیر کی مہرباں آتے آتے
مجھ کو تھکنے نہیں دیتا یہ ضرورت کا پہاڑمیرے بچے مجھے بوڑھا نہیں ہونے دیتے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books