aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "نباتات"
میں زندگی کا ساتھ نبھاتا چلا گیاہر فکر کو دھوئیں میں اڑاتا چلا گیا
اس طرح زندگی نے دیا ہے ہمارا ساتھجیسے کوئی نباہ رہا ہو رقیب سے
وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہووہی یعنی وعدہ نباہ کا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
چاہو گے تو کیا ہے نہ نباہو گے تو کیا ہے بہت اتراؤ نہ دل دے کے یہ کس کام کا دلہے غم و اندوہ کا مارا ابھی چاہوں تو میں رکھ دوں اسے تلووں سے مسل کر ابھی منہ
عمر بھر کون نبھاتا ہے تعلق اتنااے مری جان کے دشمن تجھے اللہ رکھے
میں بھی کچھ خوش نہیں وفا کر کےتم نے اچھا کیا نباہ نہ کی
کس منہ سے کہہ رہے ہو ہمیں کچھ غرض نہیںکس منہ سے تم نے وعدہ کیا تھا نباہ کا
میں اس کو دیکھ کے چپ تھا اسی کی شادی میںمزا تو سارا اسی رسم کے نباہ میں تھا
پھول کر لے نباہ کانٹوں سےآدمی ہی نہ آدمی سے ملے
تم سے الفت کے تقاضے نہ نباہے جاتےورنہ ہم کو بھی تمنا تھی کہ چاہے جاتے
نہ کرو اب نباہ کی باتیںتم کو اے مہربان دیکھ لیا
رحمتوں سے نباہ میں گزریعمر ساری گناہ میں گزری
گلشن پرست ہوں مجھے گل ہی نہیں عزیزکانٹوں سے بھی نباہ کئے جا رہا ہوں میں
دعوئ عاشقی ہے تو حسرتؔ کرو نباہیہ کیا کے ابتدا ہی میں گھبرا کے رہ گئے
خطرے کے نشانات ابھی دور ہیں لیکنسیلاب کناروں پہ مچلنے تو لگے ہیں
کب تک ساتھ نبھاتا آخروہ بھی دنیا میں رہتا ہے
خود رحم کیجیے دل امیدوار پرآپھی نکالئے کوئی صورت نباہ کی
محبت کرو اور نباہو تو پوچھوںیہ دشواریاں ہیں کہ آسانیاں ہیں
رنگ سے خوشبوؤں کا ناتا ٹوٹتا جاتا ہےپھول سے لوگ خزاؤں جیسی باتیں کرتے ہیں
یہ عمر کی ہے بسر کچھ عجب توازن سےترا ہوا نہ ہی خود سے نباہ میں نے کیا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books