aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "نباہ"
اس طرح زندگی نے دیا ہے ہمارا ساتھجیسے کوئی نباہ رہا ہو رقیب سے
وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہووہی یعنی وعدہ نباہ کا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
میں بھی کچھ خوش نہیں وفا کر کےتم نے اچھا کیا نباہ نہ کی
کس منہ سے کہہ رہے ہو ہمیں کچھ غرض نہیںکس منہ سے تم نے وعدہ کیا تھا نباہ کا
میں اس کو دیکھ کے چپ تھا اسی کی شادی میںمزا تو سارا اسی رسم کے نباہ میں تھا
پھول کر لے نباہ کانٹوں سےآدمی ہی نہ آدمی سے ملے
نہ کرو اب نباہ کی باتیںتم کو اے مہربان دیکھ لیا
رحمتوں سے نباہ میں گزریعمر ساری گناہ میں گزری
گلشن پرست ہوں مجھے گل ہی نہیں عزیزکانٹوں سے بھی نباہ کئے جا رہا ہوں میں
دعوئ عاشقی ہے تو حسرتؔ کرو نباہیہ کیا کے ابتدا ہی میں گھبرا کے رہ گئے
خود رحم کیجیے دل امیدوار پرآپھی نکالئے کوئی صورت نباہ کی
یہ عمر کی ہے بسر کچھ عجب توازن سےترا ہوا نہ ہی خود سے نباہ میں نے کیا
دنیا سے علیحدگی کا راستہدنیا سے نباہ کر کے دیکھا
قسم نباہ کی کھائی تھی عمر بھر کے لیےابھی سے آنکھ چراتے ہو اک نظر کے لیے
یہ سوچ کر بھی تو اس سے نباہ ہو نہ سکاکسی سے ہو بھی سکا ہے مرا گزارہ کہیں
ستم ہے ان کے لیے جو نباہ کرتے ہیںتمہیں تو کھیل ہے دو دن کی چاہ کر لینا
کریں گے ہم سے وہ کیوں کر نباہ دیکھتے ہیںہم ان کی تھوڑے دنوں اور چاہ دیکھتے ہیں
غنچوں کا فریب حسن توبہ کانٹوں سے نباہ چاہتا ہوںدھوکے دیئے ہیں دوستوں نے دشمن کی پناہ چاہتا ہوں
رنج و الم کا لطف اٹھانے کے واسطےراحت سے بھی نباہ کیے جا رہا ہوں میں
ریاضؔ توبہ نہ ٹوٹے نہ مے کدہ چھوٹےزباں کا پاس رہے وضع کا نباہ رہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books