aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "نبھانا"
کسی سے کوئی بھی امید رکھنا چھوڑ کر دیکھوتو یہ رشتہ نبھانا کس قدر آسان ہو جائے
تعلق جو بھی رکھو سوچ لیناکہ ہم رشتہ نبھانا جانتے ہیں
کہا تھا میں نے کھو کر بھی تجھے زندہ رہوں گاوہ ایسا جھوٹ تھا جس کو نبھانا پڑ گیا ہے
دل روتا ہے چہرا ہنستا رہتا ہےکیسا کیسا فرض نبھانا ہوتا ہے
اسے بھی زندگی کرنی پڑے گی میرؔ جیسیسخن سے گر کوئی رشتہ نبھانا چاہتا ہے
آتا نہیں عدو سے یاری مجھے نبھاناملتا نہیں وہ دل سے پھر ہاتھ کیا ملانا
کہتے ہیں عشق کا انجام برا ہوتا ہےاب تو کچھ بھی ہو محبت کا نبھانا ہے ہمیں
اس کی بھی مری طرح تھی اک اپنی کہانیاس کو بھی نبھانا پڑا کردار مجھے بھی
یہ محبت کی کہانی نہیں مرتی لیکنلوگ کردار نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں
میں زندگی کا ساتھ نبھاتا چلا گیاہر فکر کو دھوئیں میں اڑاتا چلا گیا
مجھے دوست کہنے والے ذرا دوستی نبھا دےیہ مطالبہ ہے حق کا کوئی التجا نہیں ہے
نہیں شکوہ مجھے کچھ بے وفائی کا تری ہرگزگلا تب ہو اگر تو نے کسی سے بھی نبھائی ہو
کیوں پشیماں ہو اگر وعدہ وفا ہو نہ سکاکہیں وعدے بھی نبھانے کے لئے ہوتے ہیں
دوست بن کر بھی نہیں ساتھ نبھانے والاوہی انداز ہے ظالم کا زمانے والا
عمر بھر کون نبھاتا ہے تعلق اتنااے مری جان کے دشمن تجھے اللہ رکھے
ہم ہیں سوکھے ہوئے تالاب پہ بیٹھے ہوئے ہنسجو تعلق کو نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں
خدا کے واسطے موقع نہ دے شکایت کاکہ دوستی کی طرح دشمنی نبھایا کر
پھول کر لے نباہ کانٹوں سےآدمی ہی نہ آدمی سے ملے
غم کا خزانہ تیرا بھی ہے میرا بھییہ نذرانہ تیرا بھی ہے میرا بھی
نہ کرو اب نباہ کی باتیںتم کو اے مہربان دیکھ لیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books