aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "نشور"
انجام وفا یہ ہے جس نے بھی محبت کیمرنے کی دعا مانگی جینے کی سزا پائی
دیا خاموش ہے لیکن کسی کا دل تو جلتا ہےچلے آؤ جہاں تک روشنی معلوم ہوتی ہے
ہزار شمع فروزاں ہو روشنی کے لیےنظر نہیں تو اندھیرا ہے آدمی کے لیے
میں ابھی سے کس طرح ان کو بے وفا کہوںمنزلوں کی بات ہے راستے میں کیا کہوں
قدم مے خانہ میں رکھنا بھی کار پختہ کاراں ہےجو پیمانہ اٹھاتے ہیں وہ تھرایا نہیں کرتے
سرک کر آ گئیں زلفیں جو ان مخمور آنکھوں تکمیں یہ سمجھا کہ مے خانے پہ بدلی چھائی جاتی ہے
اک نظر کا فسانہ ہے دنیاسو کہانی ہے اک کہانی سے
بڑی حسرت سے انساں بچپنے کو یاد کرتا ہےیہ پھل پک کر دوبارہ چاہتا ہے خام ہو جائے
گناہ گار تو رحمت کو منہ دکھا نہ سکاجو بے گناہ تھا وہ بھی نظر ملا نہ سکا
میں تنکوں کا دامن پکڑتا نہیں ہوںمحبت میں ڈوبا تو کیسا سہارا
میری آنکھوں میں ہیں آنسو تیرے دامن میں بہارگل بنا سکتا ہے تو شبنم بنا سکتا ہوں میں
سلیقہ جن کو ہوتا ہے غم دوراں میں جینے کاوہ یوں شیشے کو ہر پتھر سے ٹکرایا نہیں کرتے
تغیرات کے عالم میں زندگانی ہےشباب فانی نظر فانی حسن فانی ہے
ایک رشتہ بھی محبت کا اگر ٹوٹ گیادیکھتے دیکھتے شیرازہ بکھر جاتا ہے
یہی کانٹے تو کچھ خوددار ہیں صحن گلستاں میںکہ شبنم کے لیے دامن تو پھیلایا نہیں کرتے
ہم روایات کو پگھلا کے نشورؔاک نئے فن کے قریب آ پہنچے
زندگی پرچھائیاں اپنی لیےآئنوں کے درمیاں سے آئی ہے
زمانہ یاد کرے یا صبا کرے خاموشہم اک چراغ محبت جلائے جاتے ہیں
حقیقت جس جگہ ہوتی ہے تابانی بتاتی ہےکوئی پردے میں ہوتا ہے تو چلمن جگمگاتی ہے
ہم نے بھی نگاہوں سے انہیں چھو ہی لیا ہےآئینہ کا رخ جب وہ ادھر کرتے رہے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books