aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "نمائش"
روز تاروں کو نمائش میں خلل پڑتا ہےچاند پاگل ہے اندھیرے میں نکل پڑتا ہے
یہ شہر ہے کہ نمائش لگی ہوئی ہے کوئیجو آدمی بھی ملا بن کے اشتہار ملا
ہستی اپنی حباب کی سی ہےیہ نمائش سراب کی سی ہے
ہر بزم کیوں نمائش زخم ہنر بنےہر بھید اپنے دوستوں کے درمیاں نہ کھول
شمع جس آگ میں جلتی ہے نمائش کے لیےہم اسی آگ میں گم نام سے جل جاتے ہیں
گلشن دہر سے خوشبو کی طرح گزرا میںسب کو مہکایا مگر اپنی نمائش نہیں کی
روئے ہوئے بھی ان کو کئی سال ہو گئےآنکھوں میں آنسوؤں کی نمائش نہیں ہوئی
آئے ہو نمائش میں ذرا دھیان بھی رکھناہر شے جو چمکتی ہے چمک دار نہیں ہے
گلوں کو توڑتے ہیں سونگھتے ہیں پھینک دیتے ہیںزیادہ بھی نمائش حسن کی اچھی نہیں ہوتی
چہرہ چہرہ غم ہے اپنے منظر میںاور آنکھوں کے پیچھے ایک نمائش ہے
دھوکا ہے نمائش ہے تماشا ہے گزر جایہ رونق بازار یہ دنیا ہے گزر جا
فن کار بضد ہے کہ لگائے گا نمائشمیں ہوں کہ ہر اک زخم چھپانے میں لگا ہوں
حسن ہی تو نہیں بیتاب نمائش عنواںؔعشق بھی آج نئی جلوہ گری مانگے ہے
کون سوکھے ہوئے پھولوں کی طرف دیکھتا ہےزخم تھوڑے سے ہرے ہوں تو نمائش کریں ہم
دل ہو روشن تو چراغوں کی نمائش کیسیچاند اترے مرے سینے میں تو خواہش کیسی
گمشدگی ہی اصل میں یارو راہ نمائی کرتی ہےراہ دکھانے والے پہلے برسوں راہ بھٹکتے ہیں
عشق آتا نہ اگر راہ نمائی کے لئےآپ بھی واقف منزل نہیں ہونے پاتے
منہ کہاں تک چھپاؤ گے ہم سےتم میں عادت ہے خود نمائی کی
غم نیرنگ دکھاتا ہے ہستی کی جلوہ نمائی کاکتنے زمانوں کا حاصل ہے اک لمحہ تنہائی کا
جلوہ نمائی بے پروائی ہاں یہی ریت جہاں کی ہےکب کوئی لڑکی من کا دریچہ کھول کے باہر جھانکی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books