aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ننگ"
ہم طالب شہرت ہیں ہمیں ننگ سے کیا کامبد نام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا
ڈھانپا کفن نے داغ عیوب برہنگیمیں ورنہ ہر لباس میں ننگ وجود تھا
تمہارے عشق میں ہم ننگ و نام بھول گئےجہاں میں کام تھے جتنے تمام بھول گئے
ہے مرا ضبط جنوں جوش جنوں سے بڑھ کرننگ ہے میرے لیے چاک گریباں ہونا
اہل ہمت کو بلاؤں پہ ہنسی آتی ہےننگ ہستی ہے مصیبت میں پریشاں ہونا
ننگ ہے راز محبت کا نمایاں ہونامر بھی جاؤں میں اگر تم نہ پریشاں ہونا
ننگ دھڑنگ ملنگ ترنگ میں آئے گا جو وہی کام کریں گےکفر کریں گے جو آیا جی جی چاہا تو اسلام کریں گے
ریختہ کا اک نیا مجذوب ہے شہپرؔ رسولشہرت اس کے نام پر اک ننگ ہے بہتان ہے
شراب ساقیٔ کوثر سے لیجو آفریدیؔیہ بادہ نوشئ دنیا ہے تجھ کو ننگ شراب
پہلو میں اگر دل ہے تو تو دل میں ہے میرےگو ننگ خلائق ہوں مگر جان جہاں ہوں
کون پابند جنوں فصل بہاراں میں نہ تھااس برس ننگ جوانی تھا جو زنداں میں نہ تھا
جامہ عریانی کا قامت پر مری آیا ہے راستاب مجھے نام لباس عاریت سے ننگ ہے
دوپہر کی دھوپ میں میرے بلانے کے لیےوہ ترا کوٹھے پہ ننگے پاؤں آنا یاد ہے
صبح سویرے ننگے پاؤں گھاس پہ چلنا ایسا ہےجیسے باپ کا پہلا بوسہ قربت جیسے ماؤں کی
اب تو دروازے سے اپنے نام کی تختی اتارلفظ ننگے ہو گئے شہرت بھی گالی ہو گئی
وہاں سلام کو آتی ہے ننگے پاؤں بہارکھلے تھے پھول جہاں تیرے مسکرانے سے
کس طرح چھوڑوں یکایک تیری زلفوں کا خیالایک مدت کے یہ کالے ناگ ہیں پالے ہوئے
ہر دم دعائے آب و ہوا مانگتے رہےننگے درخت سبز قبا مانگتے رہے
اپنے گھروں کے کر دیے آنگن لہو لہوہر شخص میرے شہر کا قابیل ہو گیا
دام ہر موج میں ہے حلقۂ صد کام نہنگدیکھیں کیا گزرے ہے قطرے پہ گہر ہوتے تک
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books