aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ٹوٹیں"
ہاتھ ٹوٹیں میں نے گر چھیڑی ہوں زلفیں آپ کیآپ کے سر کی قسم باد صبا تھی میں نہ تھا
ٹوٹیں وہ سر جس میں تیری زلف کا سودا نہیںپھوٹیں وہ آنکھیں کہ جن کو دید کا لپکا نہیں
ہم بھی پتھر تم بھی پتھر سب پتھر ٹکراؤہم بھی ٹوٹیں تم بھی ٹوٹو سب ٹوٹیں آمین
ہاتھ ٹوٹیں جو چھوا بھی ہو ہاتھدکھ گئی ان کی کلائی کیوں کر
صورتیں ٹوٹیں گی لیکن آئنہ رہ جائے گاآئنہ گر ٹوٹ جائے گا تو کیا رہ جائے گا
قسمت تو دیکھ ٹوٹی ہے جا کر کہاں کمندکچھ دور اپنے ہاتھ سے جب بام رہ گیا
منتظر کس کا ہوں ٹوٹی ہوئی دہلیز پہ میںکون آئے گا یہاں کون ہے آنے والا
نیند ٹوٹی ہے تو احساس زیاں بھی جاگادھوپ دیوار سے آنگن میں اتر آئی ہے
رندوں کے ہاتھ سے نہیں ٹوٹی یہ ساقیانشے میں چور ہو گئی بوتل شراب کی
چلو اچھا ہوا آخر تمہاری نیند بھی ٹوٹیچلو اچھا ہوا اب تم بھی خوابوں سے نکل آئے
ہم کو اتنا بھی رہائی کی خوشی میں نہیں ہوشٹوٹی زنجیر کہ خود پاؤں ہمارا ٹوٹا
فقط ملنا ملانا کم ہوا ہےہماری دوستی ٹوٹی نہیں ہے
دھوپ کی ٹوٹی ہوئی تختی پہ بارش نے لکھاگھر کے اندر بیٹھ کر موسم کا اندازہ نہ کر
تمہارے جسم کا سورج جہاں جہاں ٹوٹاوہیں وہیں مری زنجیر جاں بھی ٹوٹی ہے
اتنا بھی بار خاطر گلشن نہ ہو کوئیٹوٹی وہ شاخ جس پہ مرا آشیانہ تھا
بہت دنوں میں مرے گھر کی خامشی ٹوٹیخود اپنے آپ سے اک دن کلام میں نے کیا
بتاؤں کس طرح احباب کو آنکھیں جو ایسی ہیںکہ کل پلکوں سے ٹوٹی نیند کہ کرچیں سمیٹیں ہیں
شمار میں نہ کروں گا فراق کے شب و روزوہیں سے بات چلے گی جہاں سے ٹوٹی تھی
یہ جنگ جیت ہے کس کی یہ ہار کس کی ہےیہ فیصلہ مری ٹوٹی کمان سے ہوگا
سحر ہوتے ہی کوئی ہو گیا رخصت گلے مل کرفسانے رات کے کہتی رہی ٹوٹی ہوئی چوڑی
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books