aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "پار"
کوئی میرے دل سے پوچھے ترے تیر نیم کش کویہ خلش کہاں سے ہوتی جو جگر کے پار ہوتا
اک اور دریا کا سامنا تھا منیرؔ مجھ کومیں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا
یہ دل کا درد تو عمروں کا روگ ہے پیارےسو جائے بھی تو پہر دو پہر کو جاتا ہے
دی مؤذن نے شب وصل اذاں پچھلے پہرہائے کمبخت کو کس وقت خدا یاد آیا
روشنی بانٹتا ہوں سرحدوں کے پار بھی میںہم وطن اس لیے غدار سمجھتے ہیں مجھے
کون ڈوبے گا کسے پار اترنا ہے ظفرؔفیصلہ وقت کے دریا میں اتر کر ہوگا
اک خوف بے پناہ ہے آنکھوں کے آر پارتاریکیوں میں ڈوبتا لمحہ ہے سامنے
دریا پار اترنے والے یہ بھی جان نہیں پائےکسے کنارے پر لے ڈوبا پار اتر جانے کا غم
ہوئے ختم سگریٹ اب کیا کریں ہمہے پچھلا پہر رات کے دو بجے ہیں
جب سے منہ کو لگ گئی اخترؔ محبت کی شراببے پیے آٹھوں پہر مدہوش رہنا آ گیا
کانچ کے پار ترے ہاتھ نظر آتے ہیںکاش خوشبو کی طرح رنگ حنا کا ہوتا
مانا نظر کے سامنے ہے بے شمار دھندہے دیکھنا کہ دھند کے اس پار کون ہے
یہ اس کے پیار کی باتیں فقط قصے پرانے ہیںبھلا کچے گھڑے پر کون دریا پار کرتا ہے
کبھی میری طلب کچے گھڑے پر پار اترتی ہےکبھی محفوظ کشتی میں سفر کرنے سے ڈرتا ہوں
بہت غرور ہے تجھ کو اے سرپھرے طوفاںمجھے بھی ضد ہے کہ دریا کو پار کرنا ہے
دریا کو اپنی موج کی طغیانیوں سے کامکشتی کسی کی پار ہو یا درمیاں رہے
ان دو کے سوا کوئی فلک سے نہ ہوا پاریا تیر مری آہ کا یا اس کی نظر کا
اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدالڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں
بحر غم سے پار ہونے کے لیےموت کو ساحل بنایا جائے گا
دل کی خلش تو ساتھ رہے گی تمام عمردریائے غم کے پار اتر جائیں ہم تو کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books