aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "پرستار"
ہم اداسی کے پرستار سہیہنستے چہروں کو دعا دیتے ہیں
اے مرد خدا ہو تو پرستار بتاں کامذہب میں مرے کفر ہے انکار بتاں کا
اک رات کی دیوی کے پرستار ہیں ہم لوگدیتی ہے مثالیں جو ترے سانولے پن کی
مجھ کو معلوم ہے محبوب پرستی کا عذابدیر سے چاند نکلنا بھی غلط لگتا ہے
ہاں وہ نہیں خدا پرست جاؤ وہ بے وفا سہیجس کو ہو دین و دل عزیز اس کی گلی میں جائے کیوں
دریا سے موج موج سے دریا جدا نہیںہم سے جدا نہیں ہے خدا اور خدا سے ہم
گلشن پرست ہوں مجھے گل ہی نہیں عزیزکانٹوں سے بھی نباہ کئے جا رہا ہوں میں
ہم جور پرستوں پہ گماں ترک وفا کایہ وہم کہیں تم کو گنہ گار نہ کر دے
نہ ہوگا رائیگاں خون شہیدان وطن ہرگزیہی سرخی بنے گی ایک دن عنوان آزادی
صورت چھپائیے کسی صورت پرست سےہم دل میں نقش آپ کی تصویر کر چکے
خود پرستی خدا نہ بن جائےاحتیاطاً گناہ کرتا ہوں
پرستش کی یاں تک کہ اے بت تجھےنظر میں سبھوں کی خدا کر چلے
پرندوں میں تو یہ فرقہ پرستی بھی نہیں دیکھیکبھی مندر پہ جا بیٹھے کبھی مسجد پہ جا بیٹھے
کون دیتا ہے محبت کو پرستش کا مقامتم یہ انصاف سے سوچو تو دعا دو ہم کو
صنم پرستی کروں ترک کیوں کر اے واعظبتوں کا ذکر خدا کی کتاب میں دیکھا
خود ہی پروانے جل گئے ورنہشمع جلتی ہے روشنی کے لیے
نفرت بھی اسی سے ہے پرستش بھی اسی کیاس دل سا کوئی ہم نے تو کافر نہیں دیکھا
سخت پستاں ترے چبھے دل میںاپنے ہاتھوں سے میں خراب ہوا
سنا ہے امن پرستوں کا وہ علاقہ ہےوہیں شکار کبوتر ہوا تو کیسے ہوا
خدا اے کاش نازشؔ جیتے جی وہ وقت بھی لائےکہ جب ہندوستان کہلائے گا ہندوستان آزادی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books