aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "پرچھائی"
مجھ کو چھاؤں میں رکھا اور خود بھی وہ جلتا رہامیں نے دیکھا اک فرشتہ باپ کی پرچھائیں میں
پرانے سال کی ٹھٹھری ہوئی پرچھائیاں سمٹیںنئے دن کا نیا سورج افق پر اٹھتا آتا ہے
دنیا پہ اپنے علم کی پرچھائیاں نہ ڈالاے روشنی فروش اندھیرا نہ کر ابھی
زندگی اور زندگی کی یادگارپردہ اور پردے پہ کچھ پرچھائیاں
زندگی پرچھائیاں اپنی لیےآئنوں کے درمیاں سے آئی ہے
جو شام ہوتی ہے ہر روز ہار جاتا ہوںمیں اپنے جسم کی پرچھائیوں سے لڑتے ہوئے
جو سکھ کے اجالے میں تھا پرچھائیں ہماریاب دکھ کے اندھیرے میں وہ سایا نہیں دیکھا
اک حسن بے مثال کی تمثیل کے لیےپرچھائیوں پہ رنگ گراتا رہا ہوں میں
مرے وجود کو پرچھائیوں نے توڑ دیامیں اک حصار تھا تنہائیوں نے توڑ دیا
اپنی صورت لگی پرائی سیجب کبھی ہم نے آئینہ دیکھا
اس سے بچھڑے تو تمہیں کوئی نہ پہچانے گاتم تو پرچھائیں ہو پیکر کی طرف لوٹ چلو
جلوہ نمائی بے پروائی ہاں یہی ریت جہاں کی ہےکب کوئی لڑکی من کا دریچہ کھول کے باہر جھانکی ہے
تیرے لب کی پڑی تھی پرچھائیںمیرے لب میں مٹھاس اب تک ہے
گرمی بہت ہے آج کھلا رکھ مکان کواس کی گلی سے رات کو پروائی آئے گی
حیرانی میں ہوں آخر کس کی پرچھائیں ہوںوہ بھی دھیان میں آیا جس کا سایہ کوئی نہ تھا
تجھے بھلانے کی کوشش میں پھر رہے تھے کہ ہمکچھ اور ساتھ میں پرچھائیاں لگا لائے
یادوں نے اسے توڑ دیا مار کے پتھرآئینے کی خندق میں جو پرچھائیں پڑی تھی
میں اکیلا سہی مگر کب تکننگی پرچھائیوں کے بیچ رہوں
ملی تھی راہ میں اک بے قرار پرچھائیںگھر آ گئی ہے مرے ساتھ ساتھ چلتی ہوئی
بیڑیاں ڈال کے پرچھائیں کی پیروں میں مرےقید رکھتے ہیں اندھیروں میں اجالے مجھ کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books