aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "پرکھوں"
میں اوروں کو کیا پرکھوں آئنۂ عالم میںمحتاج شناسائی جب اپنا ہی چہرا ہے
پرکھوں سے چلی آتی ہے یہ نقل مکانیاب مجھ سے بھی خالی مرا گھر ہونے لگا ہے
میری ماں تو مری جنت کو لئے بیٹھی ہےایسے کر لو مرے پرکھوں کی دعا تم رکھ لو
ہمارے پرکھوں نے جوتے کی نوک پر رکھیہمارے پاس بھی دنیا تبھی نہیں آتی
اڑنے دو پرندوں کو ابھی شوخ ہوا میںپھر لوٹ کے بچپن کے زمانے نہیں آتے
تم پرندوں سے زیادہ تو نہیں ہو آزادشام ہونے کو ہے اب گھر کی طرف لوٹ چلو
کل تھکے ہارے پرندوں نے نصیحت کی مجھےشام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو
کیوں پرکھتے ہو سوالوں سے جوابوں کو عدیمؔہونٹ اچھے ہوں تو سمجھو کہ سوال اچھا ہے
اندھیرا ہے کیسے ترا خط پڑھوںلفافے میں کچھ روشنی بھیج دے
میں پربتوں سے لڑتا رہا اور چند لوگگیلی زمین کھود کے فرہاد ہو گئے
اسی خیال سے پلکوں پہ رک گئے آنسوتری نگاہ کو شاید ثبوت غم نہ ملے
پلکوں کی حد کو توڑ کے دامن پہ آ گرااک اشک میرے صبر کی توہین کر گیا
جگنو کو دن کے وقت پرکھنے کی ضد کریںبچے ہمارے عہد کے چالاک ہو گئے
جاتی ہے دھوپ اجلے پروں کو سمیٹ کےزخموں کو اب گنوں گا میں بستر پہ لیٹ کے
کس سے پوچھوں کہ کہاں گم ہوں کئی برسوں سےہر جگہ ڈھونڈھتا پھرتا ہے مجھے گھر میرا
سر محشر یہی پوچھوں گا خدا سے پہلےتو نے روکا بھی تھا بندے کو خطا سے پہلے
پلکوں کے ستارے بھی اڑا لے گئی انورؔوہ درد کی آندھی کی سر شام چلی تھی
جو پردوں میں خود کو چھپائے ہوئے ہیںقیامت وہی تو اٹھائے ہوئے ہیں
بنا رکھی ہیں دیواروں پہ تصویریں پرندوں کیوگرنہ ہم تو اپنے گھر کی ویرانی سے مر جائیں
کچھ ستارے مری پلکوں پہ چمکتے ہیں ابھیکچھ ستارے مرے سینے میں سمائے ہوئے ہیں
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books