aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "پنجرا"
نکال لایا ہوں ایک پنجرے سے اک پرندہاب اس پرندے کے دل سے پنجرہ نکالنا ہے
میرا پنجرہ کھول دیا ہے تم بھی عجیب شکاری ہواپنے ہی پر کاٹ لیے ہیں میں بھی عجیب پرندہ ہوں
کسی بچے سے پنجرا کھل گیا ہےپرندوں کی رہائی ہو رہی ہے
عجیب ڈھنگ سے مجھ کو ملی ہے آزادیپرندہ پنجرے میں پنجرہ ہوا میں رکھا گیا
اسے ہم پر تو دیتے ہیں مگر اڑنے نہیں دیتےہماری بیٹی بلبل ہے مگر پنجرے میں رہتی ہے
بولتا ہوں جو وو بلاتا ہےتن کے پنجرے میں اس کا طوطا ہوں
خیال آیا ہمیں بھی خدا کی رحمت کاسنائی جب بھی پڑی ہے اذان پنجرے میں
تم نے تو آپ ہی پنجرے کو کھلا چھوڑ دیاکوئی ایسے بھی پرندوں کو رہا کرتا ہے
ہم کو اڑنے کے طریقے نہ سکھاؤ ہم لوگپیڑ سے آئے ہیں پنجرے سے نہیں آئے ہیں
جو اوروں کو اڑتے ہوئے دیکھتا ہووہ پنجرے میں کیسے سکوں سے رہے گا
مرے پنجرے کو توڑتے کیوں ہوجب میں آزاد ہو نہیں سکتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books