aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "پگھلنا"
ہنوز رات ہے جلنا پڑے گا اس کو بھیکہ میرے ساتھ پگھلنا پڑے گا اس کو بھی
کبھی لفظوں سے غداری نہ کرناغزل پڑھنا اداکاری نہ کرنا
عاشق کا خط ہے پڑھنا ذرا دیکھ بھال کےکاغذ پہ رکھ دیا ہے کلیجہ نکال کے
ہو گئی ہے پیر پروت سی پگھلنی چاہئےاس ہمالے سے کوئی گنگا نکلنی چاہئے
میں تو تھا موجود کتاب کے لفظوں میںوہ ہی شاید مجھ کو پڑھنا بھول گیا
چھپی ہے ان گنت چنگاریاں لفظوں کے دامن میںذرا پڑھنا غزل کی یہ کتاب آہستہ آہستہ
ہوئے ختم سگریٹ اب کیا کریں ہمہے پچھلا پہر رات کے دو بجے ہیں
وہ جنگلوں میں درختوں پہ کودتے پھرنابرا بہت تھا مگر آج سے تو بہتر تھا
بے چین بہت پھرنا گھبرائے ہوئے رہنااک آگ سی جذبوں کی دہکائے ہوئے رہنا
جذبے کی کڑی دھوپ ہو تو کیا نہیں ممکنیہ کس نے کہا سنگ پگھلتا ہی نہیں ہے
پچھلا برس تو خون رلا کر گزر گیاکیا گل کھلائے گا یہ نیا سال دوستو
ہم روایات کو پگھلا کے نشورؔاک نئے فن کے قریب آ پہنچے
خدا نے بخشا ہے کیا ظرف موم بتی کوپگھلتے رہنا مگر ساری رات چپ رہنا
صبح تک رات کی زنجیر پگھل جائے گیلوگ پاگل ہیں ستاروں سے الجھنا کیسا
تیز دھوپ میں آئی ایسی لہر سردی کیموم کا ہر اک پتلا بچ گیا پگھلنے سے
یہ شبنمی لہجہ ہے آہستہ غزل پڑھناتتلی کی کہانی ہے پھولوں کی زبانی ہے
ہم جھلس تو رہے ہیں اے جاناں!تیرا سورج بھی تو پگھلتا ہے
منظر کو کسی طرح بدلنے کی دعا دےدے رات کی ٹھنڈک کو پگھلنے کی دعا دے
یوں محبت کو عمر بھر پڑھنازندگی امتحان ہو جیسے
دیکھنا کیسے پگھلتے جاؤ گےجب مری آغوش میں تم آؤ گے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books