aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "پہاڑ"
مجھ کو تھکنے نہیں دیتا یہ ضرورت کا پہاڑمیرے بچے مجھے بوڑھا نہیں ہونے دیتے
مصیبت کا پہاڑ آخر کسی دن کٹ ہی جائے گامجھے سر مار کر تیشے سے مر جانا نہیں آتا
پہاڑ کاٹنے والے زمیں سے ہار گئےاسی زمین میں دریا سمائے ہیں کیا کیا
کوہ کن کیا پہاڑ توڑے گاعشق نے زور آزمائی کی
پھر آج کیسے کٹے گی پہاڑ جیسی راتگزر گیا ہے یہی بات سوچتے ہوئے دن
کٹتے کسی طرح سے نہیں ہائے کیا کروںدن ہو گئے پہاڑ مجھے انتظار کے
پہاڑ پیڑ ندی ساتھ دے رہے ہیں مرایہ تیری اور مرا آخری سفر تو نہیں
پہاڑ بھانپ رہا تھا مرے ارادے کووہ اس لیے بھی کہ تیشہ مجھے اٹھانا تھا
اس کا فراق اتنا بڑا سانحہ نہ تھالیکن یہ دکھ پہاڑ برابر لگا ہمیں
جہاں دکھائی نہ دیتا تھا ایک ٹیلہ بھیوہاں سے لوگ اٹھا کر پہاڑ لائے ہیں
پہاڑ جیسی عظمتوں کا داخلہ تھا شہر میںکہ لوگ آگہی کا اشتہار لے کے چل دیے
تیشے کی کیا مجال تھی یہ جو تراشے بے ستوںتھا وہ تمام دل کا زور جس نے پہاڑ ڈھا دیا
پہاڑ جیسے دنوں کو تو کاٹ لوں لیکننکل نہ پاؤں میں اک رات کی گرانی سے
تاباںؔ زبس ہوائے جنوں سر میں ہے مرےاب میں ہوں اور دشت ہے یہ سر ہے اور پہاڑ
ہم سے کٹتا نہیں غموں کا پہاڑلوگ کہتے ہیں زندگی کم ہے
میں نے کل شب چاہتوں کی سب کتابیں پھاڑ دیںصرف اک کاغذ پہ لکھا لفظ ماں رہنے دیا
پھاڑ کر خط اس نے قاصد سے کہاکوئی پیغام زبانی اور ہے
خط پھاڑ کے پھینکا ہے تو لکھا بھی مٹا دوکاغذ پہ اترتا ہے بہت تاؤ تمہارا
دست جنوں نے پھاڑ کے پھینکا ادھر ادھردامن ابد میں ہے تو گریباں ازل میں ہے
ہزاروں رنج دل دے دے کے معشوقوں کو جھیلے ہیںیہ پاپڑ کس نے بیلے ہیں یہ پاپڑ میں نے بیلے میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books