aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "پہنچ"
کشتیاں سب کی کنارے پہ پہنچ جاتی ہیںناخدا جن کا نہیں ان کا خدا ہوتا ہے
کوئی مجھ تک پہنچ نہیں پاتااتنا آسان ہے پتا میرا
جہاں پہنچ کے قدم ڈگمگائے ہیں سب کےاسی مقام سے اب اپنا راستا ہوگا
میرا بھی ایک باپ تھا اچھا سا ایک باپوہ جس جگہ پہنچ کے مرا تھا وہیں ہوں میں
ذرا دریا کی تہہ تک تو پہنچ جانے کی ہمت کرتو پھر اے ڈوبنے والے کنارا ہی کنارا ہے
ساتھی مرے کہاں سے کہاں تک پہنچ گئےمیں زندگی کے ناز اٹھانے میں رہ گیا
منزل پہ بھی پہنچ کے میسر نہیں سکوںمجبور اس قدر ہیں شعور سفر سے ہم
وہ دن گئے کہ داغؔ تھی ہر دم بتوں کی یادپڑھتے ہیں پانچ وقت کی اب تو نماز ہم
قسمت نے دور ایسا ہی پھینکا ہمیں کہ ہمپھر جیتے جی پہنچ نہ سکے اپنے یار تک
مسافر اپنی منزل پر پہنچ کر چین پاتے ہیںوہ موجیں سر پٹکتی ہیں جنہیں ساحل نہیں ملتا
اک سرا الجھی ہوئی ڈور کا ہاتھ آیا ہےدوسرے تک بھی پہنچ جاؤں گا سلجھاتے ہوئے
میں تجھ سے ملنے سمے سے پہلے پہنچ گیا تھاسو تیرے گھر کے قریب آ کر بھٹک رہا ہوں
تری محبت میں گمرہی کا عجب نشہ تھاکہ تجھ تک آتے ہوئے خدا تک پہنچ گئے ہیں
نہ تو ہوش سے تعارف نہ جنوں سے آشنائییہ کہاں پہنچ گئے ہیں تری بزم سے نکل کے
شوق کہتا ہے پہنچ جاؤں میں اب کعبہ میں جلدراہ میں بت خانہ پڑتا ہے الٰہی کیا کروں
میں تیری منزل جاں تک پہنچ تو سکتا ہوںمگر یہ راہ بدن کی طرف سے آتی ہے
پہنچ ہی جائے گا یہ ہاتھ تیری زلفوں تکیوں ہی جنوں کا اگر سلسلہ دراز رہا
ہم تو وہاں پہنچ نہیں سکتے تمام عمرآنکھوں نے اتنی دور ٹھکانے بنائے ہیں
فرہاد و قیس و وامق و عذرا تھے چار دوستاب ہم بھی آ ملے تو ہوئے مل کے چار پانچ
خاک ہو کر ہی ہم پہنچ جاتےاس طرف کی مگر ہوا بھی نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books