aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "پیر"
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آآ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
ہو گئی ہے پیر پروت سی پگھلنی چاہئےاس ہمالے سے کوئی گنگا نکلنی چاہئے
کسی کی زلف کے سودے میں رات کی ہے بسرکسی کے رخ کے تصور میں دن تمام کیا
ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہےعشق کیجے پھر سمجھئے زندگی کیا چیز ہے
غیر سے دور مگر اس کی نگاہوں کے قریںمحفل یار میں اس ڈھب سے الگ بیٹھا ہوں
بدن کا ذکر باطل ہے تو آؤبنا سر پیر کی باتیں کریں گے
نہ تو میں حور کا مفتوں نہ پری کا عاشقخاک کے پتلے کا ہے خاک کا پتلا عاشق
دیکھ دل کو مرے او کافر بے پیر نہ توڑگھر ہے اللہ کا یہ اس کی تو تعمیر نہ توڑ
یہ فن عشق ہے آوے اسے طینت میں جس کی ہوتو زاہد پیر نابالغ ہے بے تہہ تجھ کو کیا آوے
پیر مغاں کے پاس وہ دارو ہے جس سے ذوقؔنامرد مرد مرد جواں مرد ہو گیا
کچھ ایسی پلا دے مجھے اے پیر مغاں آجقینچی کی طرح چلنے لگی میری زباں آج
ہاں اے فلک پیر جواں تھا ابھی عارفکیا تیرا بگڑتا جو نہ مرتا کوئی دن اور
ہاتھ پیر آپ ہی میں مار رہا ہوں فی الحالڈوبتے کو ابھی تنکے کا سہارا کم ہے
قدر مجھ رند کی تجھ کو نہیں اے پیر مغاںتوبہ کر لوں تو کبھی مے کدہ آباد نہ ہو
ہزاروں دل مسل کر پیر سے جھنجھلا کے یوں بولےلو پہچانو تمہارا ان دلوں میں کون سا دل ہے
جب اس نے مرا خط نہ چھوا ہاتھ سے اپنےقاصد نے بھی چپکا دیا دیوار سے کاغذ
بہار آتے ہی ٹکرانے لگے کیوں ساغر و مینابتا اے پیر مے خانہ یہ مے خانوں پہ کیا گزری
معاذ اللہ مے خانے کے اوراد سحرگاہیاذاں میں کہہ گیا میں ایک دن یا پیر مے خانہ
پیر مغاں سے ہم کو کوئی بیر تو نہیںتھوڑا سا اختلاف ہے مرد خدا کے ساتھ
کبھی مسجد میں جو واعظ کا بیاں سنتا ہوںیاد آتی ہے مجھے پیر خرابات کی بات
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books