aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "پیپ"
آئے تھے ہنستے کھیلتے مے خانے میں فراقؔجب پی چکے شراب تو سنجیدہ ہو گئے
یوں تو مرنے کے لیے زہر سبھی پیتے ہیںزندگی تیرے لیے زہر پیا ہے میں نے
ہنگامہ ہے کیوں برپا تھوڑی سی جو پی لی ہےڈاکا تو نہیں مارا چوری تو نہیں کی ہے
شب جو ہم سے ہوا معاف کرونہیں پی تھی بہک گئے ہوں گے
اتنی پی جائے کہ مٹ جائے میں اور تو کی تمیزیعنی یہ ہوش کی دیوار گرا دی جائے
بارش شراب عرش ہے یہ سوچ کر عدمؔبارش کے سب حروف کو الٹا کے پی گیا
میں چاہتا تھا کہ اس کو گلاب پیش کروںوہ خود گلاب تھا اس کو گلاب کیا دیتا
یہ سوچ کے ماں باپ کی خدمت میں لگا ہوںاس پیڑ کا سایا مرے بچوں کو ملے گا
زندگی اک آنسوؤں کا جام تھاپی گئے کچھ اور کچھ چھلکا گئے
شب کو مے خوب سی پی صبح کو توبہ کر لیرند کے رند رہے ہاتھ سے جنت نہ گئی
پیڑ کے کاٹنے والوں کو یہ معلوم تو تھاجسم جل جائیں گے جب سر پہ نہ سایہ ہوگا
نہ گل کھلے ہیں نہ ان سے ملے نہ مے پی ہےعجیب رنگ میں اب کے بہار گزری ہے
بہت مشکل ہے دنیا کا سنورناتری زلفوں کا پیچ و خم نہیں ہے
لطف مے تجھ سے کیا کہوں زاہدہائے کم بخت تو نے پی ہی نہیں
ترک مے ہی سمجھ اسے ناصحاتنی پی ہے کہ پی نہیں جاتی
جس طرح ہنس رہا ہوں میں پی پی کے گرم اشکیوں دوسرا ہنسے تو کلیجہ نکل پڑے
وہ جس کی چھاؤں میں پچیس سال گزرے ہیںوہ پیڑ مجھ سے کوئی بات کیوں نہیں کرتا
بوتلیں کھول کر تو پی برسوںآج دل کھول کر بھی پی جائے
مے بھی ہوٹل میں پیو چندہ بھی دو مسجد میںشیخ بھی خوش رہیں شیطان بھی بے زار نہ ہو
انسان کے لہو کو پیو اذن عام ہےانگور کی شراب کا پینا حرام ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books