aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "چادر"
طبیعت اپنی گھبراتی ہے جب سنسان راتوں میںہم ایسے میں تری یادوں کی چادر تان لیتے ہیں
چاند نے تان لی ہے چادر ابراب وہ کپڑے بدل رہی ہوگی
اک ملاقات کا جادو کہ اترتا ہی نہیںتری خوشبو مری چادر سے نہیں جاتی ہے
چھوٹی پڑتی ہے انا کی چادرپاؤں ڈھکتا ہوں تو سر کھلتا ہے
ہم نیند کی چادر میں لپٹے ہوئے چلتے ہیںاس بھیس میں اب ہم سے ملنا ہو تو آ جانا
مفلس کے بدن کو بھی ہے چادر کی ضرورتاب کھل کے مزاروں پہ یہ اعلان کیا جائے
جو دے سکا نہ پہاڑوں کو برف کی چادروہ میری بانجھ زمیں کو کپاس کیا دے گا
یوں کس طرح کٹے گا کڑی دھوپ کا سفرسر پر خیال یار کی چادر ہی لے چلیں
اور کچھ بھی مجھے درکار نہیں ہے لیکنمیری چادر مرے پیروں کے برابر کر دے
میری چادر تو چھنی تھی شام کی تنہائی میںبے ردائی کو مری پھر دے گیا تشہیر کون
ہم فقیروں کا پیرہن ہے دھوپاور یہ رات اپنی چادر ہے
وقت لفظوں سے بنائی ہوئی چادر جیسااوڑھ لیتا ہوں تو سب خواب ہنر لگتا ہے
جرأت شوق تو کیا کچھ نہیں کہتی لیکنپاؤں پھیلانے نہیں دیتی ہے چادر مجھ کو
جسم چادر سا بچھ گیا ہوگاروح سلوٹ ہٹا رہی ہوگی
اجلی اجلی خواہشوں پر نیند کی چادر نہ ڈالیاد کے روزن سے کچھ تازہ ہوا بھی آئے گی
جن کو نیندوں کی نہ ہو چادر نصیبان سے خوابوں کا حسیں بستر نہ مانگ
لاشوں میں ایک لاش مری بھی نہ ہو کہیںتکتا ہوں ایک ایک کو چادر اٹھا کے میں
ایسی سردی میں شرط چادر ہےاوڑھنے کی ہو یا بچھونے کی
سروں پہ اوڑھ کے مزدور دھوپ کی چادرخود اپنے سر پہ اسے سائباں سمجھنے لگے
رکھی نہ زندگی نے مری مفلسی کی شرمچادر بنا کے راہ میں پھیلا گئی مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books