aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "چپ"
بڑے عذاب میں ہوں مجھ کو جان بھی ہے عزیزستم کو دیکھ کے چپ بھی رہا نہیں جاتا
ہر ایک بات کو چپ چاپ کیوں سنا جائےکبھی تو حوصلہ کر کے نہیں کہا جائے
وہ ٹوٹتے ہوئے رشتوں کا حسن آخر تھاکہ چپ سی لگ گئی دونوں کو بات کرتے ہوئے
تیرا چپ رہنا مرے ذہن میں کیا بیٹھ گیااتنی آوازیں تجھے دیں کہ گلا بیٹھ گیا
چھوٹی سی بات پہ خوش ہونا مجھے آتا تھاپر بڑی بات پہ چپ رہنا تمہی سے سیکھا
کیا کہیں کچھ کہا نہیں جاتااب تو چپ بھی رہا نہیں جاتا
تم ہنسو تو دن نکلے چپ رہو تو راتیں ہیںکس کا غم کہاں کا غم سب فضول باتیں ہیں
چپ چاپ سنتی رہتی ہے پہروں شب فراقتصویر یار کو ہے مری گفتگو پسند
بڑا مزہ ہو جو محشر میں ہم کریں شکوہوہ منتوں سے کہیں چپ رہو خدا کے لیے
میں تو اس واسطے چپ ہوں کہ تماشا نہ بنےتو سمجھتا ہے مجھے تجھ سے گلا کچھ بھی نہیں
میں چپ کراتا ہوں ہر شب امڈتی بارش کومگر یہ روز گئی بات چھیڑ دیتی ہے
اپنی زباں سے کچھ نہ کہیں گے چپ ہی رہیں گے عاشق لوگتم سے تو اتنا ہو سکتا ہے پوچھو حال بیچاروں کا
جو چپ چاپ رہتی تھی دیوار پروہ تصویر باتیں بنانے لگی
میں بولتا ہوں تو الزام ہے بغاوت کامیں چپ رہوں تو بڑی بے بسی سی ہوتی ہے
چپ چاپ اپنی آگ میں جلتے رہو فرازؔدنیا تو عرض حال سے بے آبرو کرے
اے دل بے قرار چپ ہو جاجا چکی ہے بہار چپ ہو جا
ہے کچھ ایسی ہی بات جو چپ ہوںورنہ کیا بات کر نہیں آتی
اب تو چپ چاپ شام آتی ہےپہلے چڑیوں کے شور ہوتے تھے
تم راہ میں چپ چاپ کھڑے ہو تو گئے ہوکس کس کو بتاؤگے کہ گھر کیوں نہیں جاتے
چپ چاپ بیٹھے رہتے ہیں کچھ بولتے نہیںبچے بگڑ گئے ہیں بہت دیکھ بھال سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books