aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ڈاکٹر"
ان کو کیا کام ہے مروت سے اپنی رخ سے یہ منہ نہ موڑیں گےجان شاید فرشتے چھوڑ بھی دیں ڈاکٹر فیس کو نہ چھوڑیں گے
تمہیں ہمیشہ ضرورت پکڑ کے لاتی ہےکبھی تو آؤ مرے گھر مرے حوالے سے
یہی جمہوریت کا نقص ہے جو تخت شاہی پرکبھی مکار بیٹھے ہیں کبھی غدار بیٹھے ہیں
ریت بن کر مری مٹھی سے پھسل جاتی ہےاب محبت بھی سنبھالی نہیں جاتی مجھ سے
ان کو کیا کام ہے مروت سے اپنی سے یہ منہ نہ موڑیں گےجان شاید فرشتے چھوڑ بھی دیں ڈاکٹر فیس کو نہ چھوڑیں گے
اے زندگی تو مرے حوصلے کی داد تو دےمیں اٹھ کے روز نیا دن گلے لگاتا ہوں
نیند آتی ہی نہیں تھی آگہی کے درد سےموت نے آغوش میں لے کر سلایا ہے مجھے
میں خود کو بھی نہیں اتنا میسروہ سو فیصد توجہ چاہتا ہے
تم سے اب میرا تعلق صرف اتنا ہے کہ بسروز موسم دیکھ لیتا ہوں تمہارے شہر کا
اپنے دشمن کو بھی محبت دےعشق کے دائرے کو وسعت دے
آپ سینے میں چھپاتے ہیں محبت اپنیہم کو دیوار کے پیچھے بھی نظر آتا ہے
نہ جانے کون سی غربت ہے میری آنکھوں میںکہ اس بدن میں خزانے تلاش کرتا ہوں
میں آندھیوں سے لڑا تھا اس اعتماد کے ساتھدرخت ٹوٹ بھی جائے تو کام آتا ہے
جانچ لیتی ہیں محبت کی نگاہیں پل میںناپ لے کر تو سوئیٹر نہیں بنتے جاناں
ایک دو گھونٹ میں کر ڈالے گا خالی تم کوتم جو دریا ہو تو صحرا سے نہ ٹکر لینا
مست حسین لوگوں میں ڈھونڈئیے وفاداریخوش نما درختوں پر پھل نہیں لگا کرتے
تمام شہر ہی جوگی سمجھ رہا ہے مجھےتمہارے دھیان کی مالا گلے میں کیا پہنی
تری گرفت مرا مرتبہ بڑھاتی ہےمجھے تو اپنی محبت میں مبتلا رکھنا
خواب سچا ہو تو مبہم نہیں رہتا عاطرؔدل وہ یوسف ہے کہ تعبیر بتا دیتا ہے
میں اپنی ذات میں خود سے جھگڑتا رہتا ہوںوہ چاہتا ہے رہوں اس کی حکمرانی میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books