aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "کاروان"
قدم قدم پہ حوادث نے رہنمائی کیرواں ہے جادۂ منزل پہ کاروان خیال
کل ہم آئینے میں رخ کی جھریاں دیکھا کیےکاروان عمر رفتہ کا نشاں دیکھا کیے
ذرا آہستہ لے چل کاروان کیف و مستی کوکہ سطح ذہن عالم سخت نا ہموار ہے ساقی
اپنی تصویر مجازی کوئی رکھ دو کہ کہیںکاروان نگہ شوق کو منزل ہو جائے
ہے کاروان قدسیٔ حرف ازل رواںہر جہل و ظلم و ظلمت و زیر و زبر کے ساتھ
میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگرلوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
اب جس طرف سے چاہے گزر جائے کارواںویرانیاں تو سب مرے دل میں اتر گئیں
قدم مے خانہ میں رکھنا بھی کار پختہ کاراں ہےجو پیمانہ اٹھاتے ہیں وہ تھرایا نہیں کرتے
وہی کارواں، وہی راستے وہی زندگی وہی مرحلےمگر اپنے اپنے مقام پر کبھی تم نہیں کبھی ہم نہیں
مجھے پسند نہیں ایسے کاروبار میں ہوںیہ جبر ہے کہ میں خود اپنے اختیار میں ہوں
نگہ بلند سخن دل نواز جاں پرسوزیہی ہے رخت سفر میر کارواں کے لیے
بلبل کے کاروبار پہ ہیں خندہ ہائے گلکہتے ہیں جس کو عشق خلل ہے دماغ کا
اس طرح رہبر نے لوٹا کارواںاے فناؔ رہزن کو بھی صدمہ ہوا
کارواں کے چلنے سے کارواں کے رکنے تکمنزلیں نہیں یارو راستے بدلتے ہیں
نہ پوچھ حال مرا چوب خشک صحرا ہوںلگا کے آگ مجھے کارواں روانہ ہوا
امیر کارواں ہے تنگ ہم سےہمارا راستا سب سے الگ ہے
یہ زندگی بھی عجب کاروبار ہے کہ مجھےخوشی ہے پانے کی کوئی نہ رنج کھونے کا
میری تقدیر میں منزل نہیں ہےغبار کارواں ہے اور میں ہوں
میں تھا جب کارواں کے ساتھ تو گل زار تھی دنیامگر تنہا ہوا تو ہر طرف صحرا ہی صحرا تھا
جادہ جادہ چھوڑ جاؤ اپنی یادوں کے نقوشآنے والے کارواں کے رہنما بن کر چلو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books