aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "کیے"
جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کہ رات دنبیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوئے
مختصر یہ ہے ہماری داستان زندگیاک سکون دل کی خاطر عمر بھر تڑپا کیے
اب تم کبھی نہ آؤ گے یعنی کبھی کبھیرخصت کرو مجھے کوئی وعدہ کیے بغیر
اک چبھن ہے کہ جو بے چین کیے رہتی ہےایسا لگتا ہے کہ کچھ ٹوٹ گیا ہے مجھ میں
جس نے اس دور کے انسان کیے ہیں پیداوہی میرا بھی خدا ہو مجھے منظور نہیں
یہ ہمیں ہیں کہ ترا درد چھپا کر دل میںکام دنیا کے بہ دستور کیے جاتے ہیں
فرشتے حشر میں پوچھیں گے پاک بازوں سےگناہ کیوں نہ کیے کیا خدا غفور نہ تھا
میں بستر خیال پہ لیٹا ہوں اس کے پاسصبح ازل سے کوئی تقاضا کیے بغیر
یارو نئے موسم نے یہ احسان کیے ہیںاب یاد مجھے درد پرانے نہیں آتے
مجھ کو شاعر نہ کہو میرؔ کہ صاحب میں نےدرد و غم کتنے کیے جمع تو دیوان کیا
غالبؔ ہمیں نہ چھیڑ کہ پھر جوش اشک سےبیٹھے ہیں ہم تہیۂ طوفاں کیے ہوئے
دیکھا کیے وہ مست نگاہوں سے بار بارجب تک شراب آئی کئی دور ہو گئے
ستم تو یہ ہے کہ وہ بھی نہ بن سکا اپناقبول ہم نے کیے جس کے غم خوشی کی طرح
ہوا ہے جو سدا اس کو نصیبوں کا لکھا سمجھاعدیمؔ اپنے کیے پر مجھ کو پچھتانا نہیں آتا
میں نے آباد کیے کتنے ہی ویرانے حفیظؔزندگی میری اک اجڑی ہوئی محفل ہی سہی
تم نے جو کتابوں کے حوالے کیے جاناںوہ پھول تو بالوں میں سجانے کے لئے تھے
خدا علیم ہے ہر شخص کی بناوٹ کاکہو نمازیو سجدے کیے کہ سر پٹکا
یہ بستیاں ہیں کہ مقتل دعا کیے جائیںدعا کے دن ہیں مسلسل دعا کیے جائیں
اب تک خبر نہ تھی کہ محبت گناہ ہےاب جان کر گناہ کیے جا رہا ہوں میں
مقبول ہوں نہ ہوں یہ مقدر کی بات ہےسجدے کسی کے در پہ کیے جا رہا ہوں میں
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books