aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "گردش"
اور کیا چاہتی ہے گردش ایام کہ ہماپنا گھر بھول گئے ان کی گلی بھول گئے
ہر مصیبت کا دیا ایک تبسم سے جواباس طرح گردش دوراں کو رلایا میں نے
یہ کہہ رہی ہے اشاروں میں گردش گردوںکہ جلد ہم کوئی سخت انقلاب دیکھیں گے
گردش ماہ و سال سے آگے نکل گیا ہوں میںجیسے بدل گئے ہو تم جیسے بدل گیا ہوں میں
رات دن گردش میں ہیں سات آسماںہو رہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا
ہاں دکھا دے اے تصور پھر وہ صبح و شام تودوڑ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو
تیرے پیمانے میں گردش نہیں باقی ساقیاور تری بزم سے اب کوئی اٹھا چاہتا ہے
بدگماں آپ ہیں کیوں آپ سے شکوہ ہے کسےجو شکایت ہے ہمیں گردش ایام سے ہے
اے گردش ایام ہمیں رنج بہت ہےکچھ خواب تھے ایسے کہ بکھرنے کے نہیں تھے
گردش ایام سے چلتی ہے نبض کائناتوقت کا پہیہ رکا تو زندگی رک جائے گی
وہ پلٹ کے جلد نہ آئیں گے یہ عیاں ہے طرز خرام سےکوئی گردش ایسی بھی اے فلک جو بلا دے صبح کو شام سے
جنہیں اب گردش افلاک پیدا کر نہیں سکتیکچھ ایسی ہستیاں بھی دفن ہیں گور غریباں میں
ان کی نگاہ ناز کی گردش کے ساتھ ساتھمحسوس یہ ہوا کہ زمانہ بدل گیا
اپنی اپنی گردش رفتار پوری کر تو لیںدو ستارے پھر کسی دن ایک جا ہو جائیں گے
اک تو ہم کو ادب آداب نے پیاسا رکھااس پہ محفل میں صراحی نے بھی گردش نہیں کی
ساقی مرے خلوص کی شدت کو دیکھناپھر آ گیا ہوں گردش دوراں کو ٹال کر
کیوں گردش مدام سے گھبرا نہ جائے دلانسان ہوں پیالہ و ساغر نہیں ہوں میں
ہم گردش گرداب الم سے نہیں ڈرتےطوفاں ہے اگر آج کنارہ بھی تو ہوگا
کس کو نہیں کوتاہیٔ قسمت کی شکایتکس کو گلہ گردش ایام نہیں ہے
ہم تو سنتے تھے کہ مل جاتے ہیں بچھڑے ہوئے لوگتو جو بچھڑا ہے تو کیا وقت نے گردش نہیں کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books