aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "گم"
اچھا خاصا بیٹھے بیٹھے گم ہو جاتا ہوںاب میں اکثر میں نہیں رہتا تم ہو جاتا ہوں
میری خاموشیوں میں لرزاں ہےمیرے نالوں کی گم شدہ آواز
اس شہر کو راس آئی ہم جیسوں کی گم نامیہم نام بتاتے تو یہ شہر بھی جل جاتا
کبھی آنکھیں کتاب میں گم ہیںکبھی گم ہے کتاب آنکھوں میں
آہٹیں سن رہا ہوں یادوں کیآج بھی اپنے انتظار میں گم
ہم ترے شوق میں یوں خود کو گنوا بیٹھے ہیںجیسے بچے کسی تہوار میں گم ہو جائیں
ہم ان کو سوچ میں گم دیکھ کر واپس چلے آئےوہ اپنے دھیان میں بیٹھے ہوئے اچھے لگے ہم کو
وہ چیز کہتے ہیں فردوس گم شدہ جس کوکبھی کبھی تری آنکھوں میں پائی جاتی ہے
گم رہا ہوں ترے خیالوں میںتجھ کو آواز عمر بھر دی ہے
کس سے پوچھوں کہ کہاں گم ہوں کئی برسوں سےہر جگہ ڈھونڈھتا پھرتا ہے مجھے گھر میرا
اس کے ہاتھ میں غبارے تھے پھر بھی بچا گم صم تھاوہ غبارے بیچ رہا ہو ایسا بھی ہو سکتا ہے
زندگی فردوس گم گشتہ کو پا سکتی نہیںموت ہی آتی ہے یہ منزل دکھانے کے لیے
کتاب آرزو کے گم شدہ کچھ باب رکھے ہیںترے تکیے کے نیچے بھی ہمارے خواب رکھے ہیں
زندگی گم نہ دوستی گم ہےیہ حقیقت ہے آدمی گم ہے
اس اندھیرے میں جب کوئی بھی نہ تھامجھ سے گم ہو گیا خدا مجھ میں
شمع جس آگ میں جلتی ہے نمائش کے لیےہم اسی آگ میں گم نام سے جل جاتے ہیں
یہ کیا عذاب ہے سب اپنے آپ میں گم ہیںزباں ملی ہے مگر ہم زباں نہیں ملتا
آئنے میں کہیں گم ہو گئی صورت میریمجھ سے ملتی ہی نہیں شکل و شباہت میری
خود اپنے سے ملنے کا تو یارا نہ تھا مجھ میںمیں بھیڑ میں گم ہو گئی تنہائی کے ڈر سے
نہ جانے کل ہوں کہاں ساتھ اب ہوا کے ہیںکہ ہم پرندے مقامات گم شدہ کے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books