aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "گناہ"
کوئی سمجھے تو ایک بات کہوںعشق توفیق ہے گناہ نہیں
دل میں کسی کے راہ کئے جا رہا ہوں میںکتنا حسیں گناہ کئے جا رہا ہوں میں
یوں زندگی گزار رہا ہوں ترے بغیرجیسے کوئی گناہ کئے جا رہا ہوں میں
اک فرصت گناہ ملی وہ بھی چار دندیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے
اقرار ہے کہ دل سے تمہیں چاہتے ہیں ہمکچھ اس گناہ کی بھی سزا ہے تمہارے پاس
اس بھروسے پہ کر رہا ہوں گناہبخش دینا تو تیری فطرت ہے
مرے گناہ زیادہ ہیں یا تری رحمتکریم تو ہی بتا دے حساب کر کے مجھے
گناہ گن کے میں کیوں اپنے دل کو چھوٹا کروںسنا ہے تیرے کرم کا کوئی حساب نہیں
بھول جانا نہیں گناہ اسےیاد کرنا اسے ثواب نہیں
فرشتے حشر میں پوچھیں گے پاک بازوں سےگناہ کیوں نہ کیے کیا خدا غفور نہ تھا
گناہ گار تو رحمت کو منہ دکھا نہ سکاجو بے گناہ تھا وہ بھی نظر ملا نہ سکا
سزا کے جھیلنے والے یہ سوچنا ہے گناہکوئی قصور بھی تجھ سے کبھی ہوا کہ نہیں
شرکت گناہ میں بھی رہے کچھ ثواب کیتوبہ کے ساتھ توڑیئے بوتل شراب کی
ادائے حسن کی معصومیت کو کم کر دےگناہ گار نظر کو حجاب آتا ہے
وہ کون ہیں جنہیں توبہ کی مل گئی فرصتہمیں گناہ بھی کرنے کو زندگی کم ہے
گناہ گار کے دل سے نہ بچ کے چل زاہدیہیں کہیں تری جنت بھی پائی جاتی ہے
وہ جو رات مجھ کو بڑے ادب سے سلام کر کے چلا گیااسے کیا خبر مرے دل میں بھی کبھی آرزوئے گناہ تھی
رحمتوں سے نباہ میں گزریعمر ساری گناہ میں گزری
ہوس نے توڑ دی برسوں کی سادھنا میریگناہ کیا ہے یہ جانا مگر گناہ کے بعد
تم جانو تم کو غیر سے جو رسم و راہ ہومجھ کو بھی پوچھتے رہو تو کیا گناہ ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books