aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "گو"
وہ صاف گو ہے مگر بات کا ہنر سیکھےبدن حسیں ہے تو کیا بے لباس آئے گا
گو ذرا سی بات پر برسوں کے یارانے گئےلیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے
گو ہاتھ کو جنبش نہیں آنکھوں میں تو دم ہےرہنے دو ابھی ساغر و مینا مرے آگے
گو اپنے ہزار نام رکھ لوںپر اپنے سوا میں اور کیا ہوں
شامیں کسی کو مانگتی ہیں آج بھی فراقؔگو زندگی میں یوں مجھے کوئی کمی نہیں
گو آبلے ہیں پاؤں میں پھر بھی اے رہروومنزل کی جستجو ہے تو جاری رہے سفر
گو برستی نہیں سدا آنکھیںابر تو بارہ ماس ہوتا ہے
تاروں کا گو شمار میں آنا محال ہےلیکن کسی کو نیند نہ آئے تو کیا کرے
گو قیامت سے پیشتر نہ ہوئیتم نہ آئے تو کیا سحر نہ ہوئی
گو میں رہا رہین ستم ہائے روزگارلیکن ترے خیال سے غافل نہیں رہا
گو بھلے سب ہیں اور میں ہوں براکیا بھلوں میں برا نہیں ہوتا
برائی یا بھلائی گو ہے اپنے واسطے لیکنکسی کو کیوں کہیں ہم بد کہ بدگوئی سے کیا حاصل
شعر میرے ہیں گو خواص پسندپر مجھے گفتگو عوام سے ہے
افشائے راز عشق میں گو ذلتیں ہوئیںلیکن اسے جتا تو دیا جان تو گیا
لطف بہار کچھ نہیں گو ہے وہی بہاردل ہی اجڑ گیا کہ زمانہ اجڑ گیا
گو کہ تو میرؔ سے ہوا بہترمصحفیؔ پھر بھی میرؔ میرؔ ہی ہے
چھوڑوں گا میں نہ اس بت کافر کا پوجناچھوڑے نہ خلق گو مجھے کافر کہے بغیر
گو ترک تعلق میں بھی شامل ہیں کئی دکھبے کیف تعلق کے بھی آزار بہت ہیں
جانتا ہوں مرے قصہ گو نےاصل قصے کو چھپا رکھا ہے
جکڑی ہوئی ہے ان میں مری ساری کائناتگو دیکھنے میں نرم ہے تیری کلائیاں
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books