aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "گھٹنا"
لپٹ جاتے ہیں وہ بجلی کے ڈر سےالٰہی یہ گھٹا دو دن تو برسے
کس نے بھیگے ہوئے بالوں سے یہ جھٹکا پانیجھوم کے آئی گھٹا ٹوٹ کے برسا پانی
گھٹن سی ہونے لگی اس کے پاس جاتے ہوئےمیں خود سے روٹھ گیا ہوں اسے مناتے ہوئے
ضبط کرتا ہوں تو گھٹتا ہے قفس میں مرا دمآہ کرتا ہوں تو صیاد خفا ہوتا ہے
کوئی تو پھول کھلائے دعا کے لہجے میںعجب طرح کی گھٹن ہے ہوا کے لہجے میں
سرخی شفق کی زرد ہو گالوں کے سامنےپانی بھرے گھٹا ترے بالوں کے سامنے
کب سے ٹہل رہے ہیں گریبان کھول کرخالی گھٹا کو کیا کریں برسات بھی تو ہو
گھٹا دیکھ کر خوش ہوئیں لڑکیاںچھتوں پر کھلے پھول برسات کے
یارو یہ دور ضعف بصارت کا دور ہےآندھی اٹھے تو اس کو گھٹا کہہ لیا کرو
وہ لمحہ جب مرے بچے نے ماں پکارا مجھےمیں ایک شاخ سے کتنا گھنا درخت ہوئی
میں گھٹتا جا رہا ہوں اپنے اندرتمہیں اتنا زیادہ کر لیا ہے
میں ہوں پتنگ کاغذی ڈور ہے اس کے ہاتھ میںچاہا ادھر گھٹا دیا چاہا ادھر بڑھا دیا
مان موسم کا کہا چھائی گھٹا جام اٹھاآگ سے آگ بجھا پھول کھلا جام اٹھا
میں تو بھولا بھالا وسیمؔ اور وہ فن کار سیاست کااس کے جب گھٹنے کی باری آئی مجھ کو جوڑ لیا
یہ زندگی کے کڑے کوس یاد آتے ہیںتری نگاہ کرم کا گھنا گھنا سایا
کبھی زلفوں کی گھٹا نے گھیراکبھی آنکھوں کی چمک یاد آئی
گھٹن تڑپن اداسی اشک رسوائی اکیلا پنبغیر ان کے ادھوری عشق کی ہر اک کہانی ہے
درندے ساتھ رہنا چاہتے ہیں آدمی کےگھنا جنگل مکانوں تک پہنچنا چاہتا ہے
ساقی گھٹا ہے صحن چمن ہے بہار ہےاب کار خیر میں تجھے کیا انتظار ہے
ویسے کیا گھٹیا سی شے ہے یہ تمنا کا فریبآپ جیسوں کو بھی ہم جیسے ترس جاتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books