aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ہمدردی"
عشق ہے مجھ سے اسے یا کہ فقط ہمدردیجب بھی وہ چھوڑ کے جاتا ہے پلٹ آتا ہے
آپ ہمدردی نہ یوں جتلائیےیہ مرا معمول کا نقصان ہے
غم گساری پیار ہمدردی وفایہ دکانیں شہر کے باہر لگا
کسی کو گھر سے نکلتے ہی مل گئی منزلکوئی ہماری طرح عمر بھر سفر میں رہا
یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتااگر اور جیتے رہتے یہی انتظار ہوتا
کبھی تو چونک کے دیکھے کوئی ہماری طرفکسی کی آنکھ میں ہم کو بھی انتظار دکھے
تمہیں ضرور کوئی چاہتوں سے دیکھے گامگر وہ آنکھیں ہماری کہاں سے لائے گا
نہیں دنیا کو جب پروا ہماریتو پھر دنیا کی پروا کیوں کریں ہم
واقف کہاں زمانہ ہماری اڑان سےوہ اور تھے جو ہار گئے آسمان سے
ہماری مسکراہٹ پر نہ جانادیا تو قبر پر بھی جل رہا ہے
ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھیکچھ ہماری خبر نہیں آتی
لوگ کہتے ہیں محبت میں اثر ہوتا ہےکون سے شہر میں ہوتا ہے کدھر ہوتا ہے
مصحفیؔ ہم تو یہ سمجھے تھے کہ ہوگا کوئی زخمتیرے دل میں تو بہت کام رفو کا نکلا
پھر اسی بے وفا پہ مرتے ہیںپھر وہی زندگی ہماری ہے
اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغؔہندوستاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے
ہماری ہی تمنا کیوں کرو تمتمہاری ہی تمنا کیوں کریں ہم
رات آ کر گزر بھی جاتی ہےاک ہماری سحر نہیں ہوتی
مختصر یہ ہے ہماری داستان زندگیاک سکون دل کی خاطر عمر بھر تڑپا کیے
کل کا ہر واقعہ تمہارا تھاآج کی داستاں ہماری ہے
تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جائیودامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books